جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا مری انتظامیہ غائب سیاح سخت سردی میں امداد کے منتظر

مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری بجلی غائب مری تمام سڑکیں برف سے ڈھک گئی چین مافیا نے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا مری انتظامیہ غائب سیاح سخت سردی میں امداد کے منتظر ،،،،،،

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں شدید برفباری ہزاروں سیاح خوبصورت اور روئی کے گالوں کی طرح گرتی ہوئی برفباری کے دلکش مناظر سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بہت رش رہا

ہزاروں گاڑیاں مری میں داخل ہوئی جبکہ واپڈا کی جانب سے بجلی بند ہیں اور ہائی وے مشینری غائب رہی سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ چین مافیا نے بھی اپنی کمر کس لی مری مہمانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے

انتظامیہ غائب، بروقت شاہراہوں سے صفائی نہ ہونے اور نمک کا چھڑکائونہ کرنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا مری کے ہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ پر نمک کاچھڑکائو نہ ہونے سے شدید پھسلن رہی اور سیاحوں کا چلنا بھی مشکل رہا

بڑی تعداد میں سیاح فیملیوں اور دیگر سیاحوں نے تحصیل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہم نظر آئے جبکہ اندرون شہر بھی برف صاف نہ کئے جانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا جبکہ سرکاری اداروں کا رابطہ نہ ہونے سے سیاحوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے

مری میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ابھی تک مری میں5انچ سے زائد اور گلیات میں2 فٹ کے قریب برف پڑھ چکی ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ 8 جنوری تک جاری رہیگا

اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا یہاں آئے ہوئے سیاح آئی ہوئیں فیملیاں اور منچلے مری کے اس حسین موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور اس جنت بینظیر وادی کے دلفریب مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آئے،،،،،

About The Author