نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. پناہ گاہ میں آنے والے حکومت پنجاب کے مہمان ہیں موسم کی مناسبت سے بستر اور خوراک کے عمل کو مانیٹر کیاجارہاہے. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہو ئے کہی. انہوں نے مقیم افراد سے ملاقات کی. کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ او ردیگر موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شدید سردی کے موسم میں چھت کے ساتھ گرم بستر بے سہارا افراد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پناہ گاہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی.

ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ کیا. وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کے ساتھ لواحقین سے معلومات حاصل کیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، ٹراما سنٹر اور دیگر وارڈز میں جا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی. صفائی، ادویات کی موجودگی اور دیگر امور کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ داخل مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ضروری ادویات مفت فراہم کی جائیں. مریضوں او رلواحقین کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کیا جائے.

ڈیرہ غازیخان():بزدار حکومت نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے او راس سلسلے میں صوبہ کی انتظامی مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ رات مختلف میرج ہالز کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے وقت کی خلاف ورزی پر پنک روز او ربخاری میرج ہال کی انتظامیہ کو مجموعی طو رپر 60ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ وہ میرج ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد کریں. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی حدود میں شادی کی تقریبات دس بجے رات سے قبل مکمل کر لی جائیں. تقریبات میں غیر ضروری لائٹنگ،ا ٓتشبازی، ہوائی فائرنگ اور ایک سے زیادہ ڈش پیش کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سلاٹر ہاوس ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی جانور ذبح کرنے پر قصابوں کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا.

ڈیرہ غازیخان():ضلع ڈیرہ غازیخان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن وامان کی مثالی فضا کے قیام میں علماء اور امن کمیٹی کے اراکین کا کلیدی کردار ہے. انتظامیہ امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے امید کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی مثالی بھائی چارہ اور امن وامان کی فضا برقرار رکھی جائے گی. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. ڈی پی او اسد سرفراز اور متعلقہ افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام، شہدائے کربلا کے چہلم، عید میلادالنبیؐ، کرسمس اوردیگر مذہبی محافل میں امن کمیٹی کے اراکین نے مثالی کردارا دا کیا ہے. ملک بالخصوص ڈیرہ غازیخان کے موجودہ حالا ت میں بھی بین المذاہب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے اراکین کو فعال کردارادا کرنا ہو گا. ڈی پی او اسدسرفراز نے کہاکہ امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس فورس ہر ممکن کردارادا کرے گی. علماء اور امن کمیٹی کے جائز تحفظات دور کیے جائیں گے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق، حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک محمد شاہد کے علاوہ صاحبزادہ انور حسن قریشی، ظفر عباس نقوی، ندیم حیدر نقوی اوردیگر اراکین موجو دتھے.

ڈیرہ غازیخان():پنجاب حکومت کی ہدایت پر فصلو ں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے راکھی منہ میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع پر بھاری مشینری کے ذریعے زہر کا سپرے کیاگیاجس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں. انہوں نے بتایاکہ ٹڈی دل مخصوص اوقات میں فصلوں پر حملہ کرتی ہے. محکمہ زراعت نے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس کے اڑنے سے قبل مخصوص ادویات کا سپرے کیا. انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹرمحمد انجم علی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی ضلع میں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ کاشتکاروں کی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے علاقہ کے نمبردار وں کو فعال کردارادا کرنا ہوگا. حکومت پنجاب کی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مختلف علاقوں کے نمبرداروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ او ردیگر موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ علاقوں میں نمبرداررائے عامہ ہموار کرنے کیلئے اہم کردارادا کرسکتے ہیں ان کی بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے. حکومت پنجاب کے اقدامات کی بروقت تکمیل کیلئے نمبرداروں کا تعاون درکار ہو گا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نمبرداروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور حکومتی اہداف کی تکمیل کیلئے نمبرداروں کو فعال کردارادا کرنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر دیگر امو رکا بھی جائزہ لیاگیا.

ڈیرہ غازیخان(): تھانہ گدائی پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کا اشتہاری مجرم گرفتار،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ گدائی نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 579/19 بجرم 392ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیامجرم اشتہاری عابد ولد دین محمد قوم لاشاری سکنہ گگو پولیس تھانہ گدائی کو ڈکیتی میں مطلوب تھامجرم اشتہاری عابد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علیم سے زبردستی موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیا تھا۔

ڈیرہ غازیخان():ڈسٹرکٹ پولیس کے مختلف تھانوں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ شاہد رضوان کا کہنا تھا کہ تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان گلشیر سنجرانی،شمشیر سنجرانی سکنائے بوہڑ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 3پسٹل،ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ تھانہ سول لائن پولیس ڈی جی خان کی کاروائی کے دوران تھانہ گدائی کی حدود میں چوری ہونے والا موٹر سائیکل ایس ایچ او سول لائن نے برآمد کر کے موٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے کر دیاموٹر سائیکل جمعہ کے روز شاکر ٹاؤن سے چوری ہوا تھا۔

ڈیرہ غازیخان():اضافی چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اضافی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں آج سے پنجاب کے تمام پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے یہ بات فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے صدر شیخ محمد اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ بورڈ کے امتحانات مارچ کی بجائے فروری میں ہو رہے ہیں اضافی چھٹیوں کے باعث بچوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا جہاں تک سردی کا تعلق ہے تو سردی تو ہر سال آتی ہے اضافی چھٹیاں اس کا حل نہیں لہٰذا آج سے پنجاب کے تمام پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اضافی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ڈیرہ غازیخان(): بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئے جبکہ بار کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارت کے عہد ہ پر چار امیدوار مدمقابل ہیں 11جنوری کو منعقد ہونے والے الیکشن میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کی انتخابی مہم فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئی ہے صدر کے عہدہ پر عظمت اسلام خان غلزئی اور میاں فہیم اکبر پہلی مرتبہ امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سلیم رضاخان کاکڑ ایک مرتبہ اور سردار محمد نسیم خان کھوسہ ایک زائد مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں چاروں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور چاروں امیدوار اپنی اپنی کامیابیوں کے دعویدار ہیں الیکشن بورڈ کے چیئرمین سردار عبدالغنی کے مطابق انتخابات میں 941ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر راشد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اس لئے محمد طاہر گورمانی کو بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کامیاب قرار دے دیا ہے اور فنانس سیکرٹری مس سندس رحیم پہلے ہی بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو چکی ہیں تاہم دیگر عہدوں اور مجلس عاملہ کے امیدوا روں میں سے کسی نے بھی اپنے کاغذات نامزگی واپس نہیں لئے انہوں نے بتایا کہ نائب صدر کے عہدہ پرتین امیدواروں آغا حسین احمد،محمد بشیر خان حجبانی،محمد طفیل ترین جنرل سیکرٹری کی نشست پراعجاز احمد کلاچی،ملک بلال احمد بوہڑ،محمد جہانگیر شاہ جبکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں محمد خالد ملانہ،ملک غلام عباس چنڑ اور محترمہ منورہ سلطانہ مہپال کے درمیان مقابلہ ہو گا اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 27امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے ان امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،محمد باقر شاہانی،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمد طاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس،مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں۔

ڈیرہ غازیخان():امریکہ نے ایرانی جرنیل کوقتل کرکے ایساشعلہ بھڑکایاجوبہت کچھ خاکسترکرسکتاہے فوادچوہدری کوعام شہری کیاداب کاپتہ نہیں ان خیالات کااظہار امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ غازیخان قاری عبدالرحیم کلیم ناظم اعلی خالدمحموداظہر ضلعی ناظم نشرواشاعت عرفان مجید خٹک تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مخدوم زاہدقریشی ناظم اعلی عبدالمتین بھٹہ تحصیل ناظم نشرواشاعت فخرالزمان لکھیسرنے مشترکا بیان میں کیاانہوں نے کہا فوادچوہدری نے گزشتہ اجلاس پارلیمنٹ میں ایک حیرت انگیزتقریر کی اسے جوکام آتاہے وہی کرتاہے فواد چوہدری کوایک عرصے سے وزیرتوبنے ہوئے ہے مگر انہیں عام شہری کے اداب کاپتہ نہیں ہم مبشر لقمان پرتشددکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا امریکہ نے ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کوقتل کرکے ایساشعلہ بھڑکایاجوبہت سی چیزوں کاخاکسترکرسکتاہے ڈراون حملے سے کسی بھی ملک کسی کومارناانتہائی غلط ہے پورا خطہ قاسم سلیمانی کے قدردانوں میں تھا اس قتل کیاثرات خطے پرانتہائی غلط ہوسکتے ہیں۔

ڈیرہ غازیخان(): پولیس لائن ڈی جی خان میں تبادلہ اور ریٹائرڈ ہونے والوں پولیس آفیسرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ڈی پی او اسد سرفراز نے ٹرانسفر اور ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے مسائل بھی دریافت کیے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ میرے دروازے تمام پولیس آفیسرز کے لیے کھلے ہیں تبادلے نوکری کا حصہ ہوتے ہیں جہاں رہیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے دیں ڈی پی او کی جانب سے پولیس آفیسرز کو شیلڈ بھی دی گئی۔

About The Author