دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی کشیدہ صورتحال کاروبارپر بھی اثرانداز

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے ہینڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔

عالمی کشیدہ صورتحال کاروبارپر بھی اثرانداز ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے ہینڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔

جبکہ فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ترانوے ہزار چارسو روپے پر پہنچ گیا۔ڈالر اضافے کے بعد انٹربینک میں ایک سو چون روپے پچانوے پیسےاور اوپن مارکیٹ میں ایک سو پچپن روپے تیس پیسے کا ہوگیا۔

اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس ایک ہزار ستائیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اکتالیس ہزار دو سو چھیانوے پر بند ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس میں دو اعشاریہ چار،،،

نو فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کشیدگی پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی برقرار ہے۔

جبکہ عالمی حالات کا بھی اس پر خاطر خواہ اثر ہوا ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے ایک ہی دن میں چھبیس سو روپے بڑھ کر ترانوے ہزار چارسو روپے پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونے میں بھی بائیس سو تیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونے کی مالیت اسی ہزار پچھتر روپے ہوگئی ہے۔ ڈالر روپے کے مقابلے میں توانا ہوا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر چھ پیسے اضافے سے ایک سو چون روپے پچانوے پیسے پر پہنچ گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے اضافے سے ایک سو پچپن روپے تیس پیسے کا ہوگیا۔

About The Author