نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال چار فیصد معاشی نمو کا حصول مشکل ہے۔مہنگائی کی شرح میں ساڑے گیارہ فیصد اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال چار فیصد معاشی نمو کا حصول مشکل ہے۔مہنگائی کی شرح میں ساڑے گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چار فیصد معاشی نمو کا حصول مشکل ہے۔

کپاس اور گنے کی پیداوار کم رہی۔اور زرعی شعبے کے اہداف حاصل نہیں ہوسکیں گے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی نمو منفی 5٫9 فیصدرہی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح 11.50 فیصد بڑھی ۔جبکہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی منفی اعشاریہ تین فیصد رہی۔

ملکی درآمدات میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ برآمدات میں 2.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔پہلی سہ ماہی میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا اعشاریہ 7 فیصد رہا۔

About The Author