دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کس صوے میں کتنے ایڈز کے مریض ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کس صوبے میں کتنے ایڈز کے مریض ہیں تفصیلات سامنے آ گئیں۔

یہ تفصیلات آج وزارت قومی صحت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

وزیرقومی صحت کی طرف سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار ہے۔

ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 36 ہزار 902 ہے۔پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 790 ہے۔

وفاق میں 3 ہزار 717۔ سندھ 10 ہزار 931 رجسٹرڈ مریض ہیں۔ کے پی 3 ہزار 360۔ بلوچستان میں 1 ہزار 104 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔

About The Author