دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران نے 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کا اعلان کردیا

امریکہ ایران کشیدگی : برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلا سے متعلق قرار داد منظور کرلی، عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  مورگن اورٹیگس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی.

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی نے سھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی کوئی بھی کاروائی بڑی غلطی ہوگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی تیز ہو گیا خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی مزید پاسداری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کی پابندیوں اور حدود پر اب مزید عمل درآمد نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو بھرپور جوابی کاروائی کی دھمکی دی ہے

امریکی صدر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہر بات کا بتانا کانگریس کو ضروری نہیں ۔ ان کے بیان کو کانگریس کے لئے نوٹیفکیشن سمجھا جائے۔

ادھر بغداد میں پھر راکٹ حملے کیے گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق دو راکٹ بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب آ کر گرے۔

راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلا سے متعلق قرار داد کثرت رائے منظور کرلی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےعراق کی قرارداد سے متعلق کہا کہ یقین ہے کہ عراقی عوام انسداد دہشت گردی مہم کے لیے امریکہ کا ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی

ترجمان ایرانی سپریم لیڈر بریگیڈئیر جنرل حسین دہگان نے کہا کہ امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے کیوں کہ امریکیوں کو اُسی شدت کی ضرب لگنے سے ہی جنگ کا یہ دور ختم ہوگا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی تیز ہو گیا

خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی

About The Author