نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

وفاقی وزیر علی امین کے دعوﺅں اور وعدوں کے باوجود واپڈا ڈیرہ کا قبلہ درست نہ کیاجاسکا

ڈیرہ اسماعیل خان :واپڈا حکام کی ڈیرہ دشمنی جاری ،جرمانہ معافی کے اختیار بدستور بنوں سرکل کی کمیٹی کے پاس موجود،

وفاقی وزیر علی امین کے دعوﺅں اور وعدوں کے باوجود واپڈا ڈیرہ کا قبلہ درست نہ کیاجاسکا ،عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ، صارفین ناجائز جرمانہ معافی کے لئے رل گئے

، وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے بلند بانگ دعوﺅں اور دعدوں کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کے ناجائز بھاری جرمانہ معافی کے اختیار بدستور بنوں سرکل کی کمیٹی کے پاس موجود ہیں ۔

ڈیرہ سے جرمانہ معافی کےلئے بنوں سرکل بھیجے گئے ہزاروں کیس میں صرف چندکیسز میں جرمانے بیس سے تیس فیصد معاف کرکے باقی کیسز مسترد کرکے وآپس بھیج دیئے جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی جانب سے صارفین کے ناجائز بجلی کے جرمانوں کی معافی کیلئے ایس ای بنوں سرکل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں ایس ای بنوں سرکل، ڈپٹی کمرشل منیجراور مقامی ایکسین سمیت دیگر شامل ہیں ،

پیسکو چیف کے احکامات کی روشنی میںڈیرہ اسماعیل خان سے مقامی ایکسینز کی جانب سے ڈیرہ کے بجلی صارفین کے ناجائز جرمانوں کے کیسز ضروری کاروائی کے بعد ایس ای بنوں آفس بھجوائے جارہے ہیں۔

صارفین کے مطابق وہ اپنے بلوں کی درستگی کیلئے واپڈا دفتر کے چکر کاٹ کر آجز آچکے ہیں ،عوامی شکایات پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے تمام تروعدوں اور دعوﺅں کے باجودجرمانہ معافی کے تمام اختیارات ابھی بھی بنوں سرکل کی کمیٹی کے موجود ہیں

جس کی وجہ سے عوام مسلسل ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پوراپنے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اورعوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ دیاگیا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وفاقی وزیر پانی وبجلی اور پیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ 50ہزار روپے تک کے جرمانہ معافی کے اختیارات مقامی ایکسین اور ایس ڈی اوز کو واپس دیئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
٭٭٭
[05/01, 9:46 p.m.] Gohar Ghuncha: بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور اردگرد کے علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دو روز تک سورج نکلنے کے بعدڈیرہ میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا۔

ڈیرہ اور گردونواح میں مسلسل 8 گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث گندم اور چنے کی مرجھاتی فصلوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے،

کسانوں نے بارش کو ابر رحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارش کے باعث ان کی مرجھاتی ہوئی فصلیں ایک بار پھر لہلہانے لگی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش کے باعث دو ماہ سے زائد عرصہ تک رہنے والی خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،

کسانوں کا کہناہے کہ گندم کی فصل کیلئے بارشوں کی سخت ضرورت تھی، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بارانی علاقوں میں گندم کی فصل بری طرح متاثرہورہی تھی،

بار ان رحمت برسنے پر لوگوں نے اللہ تعالی کا شکر اداکیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے سے شہر میں جل تھل ہوگیا اور سردی بھی بڑھ گئی،

بارش کے باعث ڈیرہ کی سڑکیں کیچڑ سے بھر گئیں تاہم فضاﺅں میں معلق گرد صاف ہوگئی اور طویل خشکی کا خاتمہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔
٭٭٭
ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ فنڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں2014سے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ فنڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے

جس کیلئے تمام درخواستوں پر کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو پیسے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے گروپ انشورنس کے نام پر کٹوتی کی جارہی تھی اوریہ رقم مرنے کے بعد ملازمین کے ورثاءکو جاری کردی جاتی ہے

لیکن2014میں صوبائی حکومت نے پنشن فنڈ کے حوالے سے قانون پاس کیا جس کی روشنی میں تمام ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی صورت میں مراعات کا تعین کیا گیا ہے جس کی روشنی میں گروپ انشورنس کا تصور ختم ہوگیا

اس لئے اس قانون کی منظوری سے قبل ریٹائرمنٹ لینے والے افسران اور ملازمین کا استحقاق ختم ہوگیا تھا

جس کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اب حکومت نے2014سے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے تمام ملازمین کو گروپ انشورنس پنشن فنڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس مقصد کیلئے تمام سرکاری محکموں کو موصول ہونیوالی درخواستوں پر متاثرین کو فنڈز جاری کرنے کا مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
٭٭٭
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں ٹماٹر کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی ،

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو رہنے کے بعد دوبارہ160روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے ، ٹماٹرکے بحران کے پیش نظر کچے ٹماٹر بھی مارکیٹ میں پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ ڈیرہ میں دو سو روپے فی کلو سے تجاوزکرنے کے بعد گزشتہ دو ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں استحکام رہا اور مارکیٹ میں ٹماٹر70 سے80روپے فی کلو فروخت ہو تے رہے

لیکن دو روز قبل ٹماٹر کے نرخ بڑھنا شروع ہوگئے اور ٹماٹر مارکیٹ میں دوبارہ160روپے فی کلو فروخت ہونے لگاہے ،

منافع کے چکر میں کاشتکاروں نے کچے پکے ٹماٹر بھی مارکیٹ میں پہنچادئیے ہیں ،دوسری طرف ٹماٹر کا سرکاری نرخ مقرر کردیا گیا ہے لیکن ڈیرہ بھر میں کسی بھی مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر ٹماٹر دستیاب نہیں،

دکانداروں نے صرف سرکاری نرخ نامہ آویزاں کررکھا ہے جس کی وجہ سے نرخ کے معاملے پر دکانداروں اورعوام کے درمیان بھی جھگڑے ہونے لگے، ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوئی

اس دوران ملاکنڈ ڈویڑن کے ٹماٹر مارکیٹ میں سپلائی کئے گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں استحکام آیا

لیکن سٹاک ختم ہونیکی وجہ سے دوبارہ بحران شدید ہورہا ہے جس کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں۔
٭٭٭
ایک بار پھر آٹے کے بحران نے سراٹھالیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر آٹے کے بحران نے سراٹھالیا ،

آٹاپھر مہنگا ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گیا ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 20کلو تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 1100 روپے تک پہنچ گئی ،فلور ملوں کی جانب سے سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1100روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 20کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 800روپے جبکہ ریٹیل میں قیمت 850روپے تک مقرر کی گئی لیکن اس وقت شہر میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1100 روپے جبکہ بازار میں کھلا آٹا 60 روپے فی کلو گرام میں فروخت کیا جارہا ہے۔

فلور ملز ذرائع نے بتایا کہ فلور ملوں کوسرکاری گند م کا اجراءنہیں کیا جارہا۔ اس وقت فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے مختلف جگہوں سے انتہائی مہنگے داموں فی من گندم کی خریداری کر رہی ہے۔

اگر حکومت سرکاری گندم کا اجراء کرے اور اس کی قیمت 1275روپے فی من مقرر کی جائے تو قیمتیں واپس آ سکتی ہیں۔ اگر قیمتیں کم نہ ہوئیں اور ہمیں اوپن مارکیٹ سے ہی خریداری کرنا پڑی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔
٭٭٭
ایک اور سود خور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سٹی پولیس نے شہری کی درخواست پر ایک اور سود خور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پ

ولیس کے مطابق سٹی پولیس نے تھویا فاضل کے رہائشی لطیف اللہ کی درخواست پر سود خود ملزم فیض اللہ نیازی سکنہ نیازی آباد شور کوٹ کیخلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

شہری کے مطابق اس نے سود خور ملزم فیض اللہ نیازی سے 50ہزار روپے کا قرض لیا تھا جسکی ادائیگی کے بعد وہ اب تک اس کا سود ادا کررہا ہے ۔
٭٭٭
ٹرانسفارمر کے کوائلز اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پروفیسرز کالونی میں نامعلوم ملزمان چور ٹرانسفارمر کے کوائلز اور دیگر سامان چوری کرکے گئے ،

تھانہ یونیورسٹی کی حدودپروفیسرز کالونی میں 200کے وی کا ٹرانسفارمرایک بار پھر چوری ہو گیا،

نامعلوم چور رات کی تاریکی میں لوڈشیڈنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ٹرانسفارمر کی کوائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔

ٹرانسفارمر کی کوائلز اور دیگر سامان چوری ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پہلے بھی ٹرانسفارمر چوری کا واقعہ رونما ہوچکا ہے۔
٭٭٭
بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود گاﺅں گرہ محبت کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی

جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالقیوم مروت سکنہ لکی مروت زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کلاچی پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامعلوم بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
سپیشل مٹن کڑاہی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹا جانے لگاحکومتی رت چیلج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بااثر ہوٹل مالکان نے سرکاری مقررہ کردہ ریٹوں کی دھجیاں اڑا کررکھ دیں ،حکومتی رٹ کو چیلنج کردیاگیا ،

سپیشل مٹن گراہی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹا جانے لگا ، مٹن کڑاہی کے مقررہ سرکاری ریٹ1100 کے بجائے 1400 روپے فی کلو وصول کرکے شہریوںکی جیبوں پر ڈاکہ

،شہریوں کا شدید احتجاجج ،وزیر اعلی خیبر پختوخوا ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے احکام سے فوری نوٹس اورخلاف ورزی کے مرتکب بااثر ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں مٹن اور چکن کڑاہی سمیت ہوٹل کے دیگر کھانوں کو سرکاری نرخ نامہ میں شامل کرکے ان کے ریٹ مقرر کیے گئے

جس کے تحت مٹن کڑاہی کا نرخ 1100 روپے جبکہ چکن کڑاہی کا ریٹ 500 روپے مقررکیاگیا جس پر شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے فیصلہ کا انتہائی خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا ۔

تاہم دوسری جانب ڈیرہ کی بااثر ہوٹل مافیا نے حکومتی رٹ کو چیلج کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ کو یکسر مسترد کردیااور سرکاری ریٹوں پر مٹن وچکن کڑاہی سمیت دیگر کھانے فروخت کرنے سے انکار کرتے بدستور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،

ہوٹل مافیا نے سرکای نرخ نامہ سے بچنے کے لئے نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے سپیشل مٹن وچکن کڑاہی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا شروع کررکھا ہے اور شہریوں نے من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں ۔

شہریوں نے ہوٹل مالکان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخو ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور محکمہ فوڈ کے حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہوٹل مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے
٭٭٭
الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آر میں سود کا کاروبار جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آر میں سود کا کاروبار جاری ،

،الیکٹرانکس مصنوعات ،موٹرسائیکل ،جنریٹرز ،موبائل فونز وغیر ہ اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار عروج پر ،

چالیس ہزار روپے کا موٹرسائیکل قسطوں میں 65 ہزار روپے میں فروخت کرکے 25 ہزار روپے اضافی سود وصول کیا جارہا ہے ،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں الیکٹرانکس مصنوعات ایل سی ڈیز ،ایل ای ڈیز ،فریج ،اے سی ،پنکھے ،موٹرسائیکلیں ،جنریٹرز ،موبائل فونز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے

جبکہ اس طرح موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والے سینکڑوں بااثر افراد سود کی آڑ میں شہریوں کو کنگال کرکے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں ،

ڈیرہ کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سود کا دھندہ کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بااثر افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دیدہ دلیری کے ساتھ سودی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں

جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے روزانہ بااثرسود کادھندہ کرنے والے افراد شہریوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے محفوظ رہیں ۔
٭٭٭
گیس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں گیس کی بندش جاری ،گیس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ۔

ڈیرہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش جاری ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ،عوام سراپا احتجاج،

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے دن رات کا سکون غارت کرکے رکھ دیا ،کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

،گھریلوخواتین کی جانب سے شام ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے جوکہ دن کو بھی برقرار رہتاہے جس کی وجہ سے خواتین کو گھروں کے اندر کھانے تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،

محنت کش دن بھر محنت مزدوری کرنے کے بعد حاصل ہونے والی اجرت تندور اور ہوٹل مالکان کے حوالے کرکے بیوی بچوں کے لئے ناقص وغیر معیاری مضر صحت کھانے گھروں میں لے کر جاتے ہیں

جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے بچے اور بزرگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کو فوری ختم کیاجائے اور کم پریشر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں

تاکہ شہری اپنے بچوں کو گھروں میں کھانے تیار کرکے فراہم کرسکیں ۔
٭٭٭
بااثر دکانداروں نے تمام ضابطے پامال کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں ،بااثر دکانداروں نے تمام ضابطے پامال کردیئے ،

ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش چینی گھی سمیت اشیائے ضروریہ کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرلیا ،شہری مہنگی اشیاءخریدنے پر مجبور ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع بھر میں بااثر دکانداروں نے حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کی دھجیاں بکھیرنا شروع کررکھی ہیں ۔ب

ااثر دکانداروںنے اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کےلئے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بڑے بڑے گودام کرائے پر حاصل کرکے اشیاءضروریہ کا سٹاک کررکھا ہے ۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوںکے خلاف کاروائیاں کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے

لیکن گرانفروشوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر اشیاءخوردنوش فروخت کرنا شروع کررکھی ہے

جس سے غریب صارفین کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔

شہریوں نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے فوجداری مقدمات درج کرکے اور گوداموں میں اسٹاک کی گئی اجناس کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں ضابطہ دیوانی ترامیم ،بارکونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میںضابطہ دیوانی ترامیم ،بارکونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان ،

خیبر پختونخوا بار کونسل نے انسداد منشیات اور ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف آٹھ جنوری کو عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،

اعلان خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے کیاگیا ،بائیکاٹ کا فیصلہ اجلاس میں متفقہ قرار داد کے بعد کیاگیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے انسداد منشیات اور ضابطہ دیوانی کے حوالے سے ترامیم کی جس سے لوگوں کو مشکلات ہے اور اس حوالے سے تجاویز بھی صوبائی حکومت کو دی گئی

مگر صوبائی حکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک ترامیم پر کچھ نہیں کیاگیا ،

اسی وجہ سے ہڑتال کی جاری ہے ۔آٹھ جنوری کو ہونے والی ہڑتال ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔
٭٭٭
واٹس ایپ 5 نئے فیچرز متعارف، استعمال مزید آسان اور دلکش ہو جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سال 2020 میں لایا واٹس ایپ 5 نئے فیچرز جس سے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان اور دلکش ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں واٹس ایپ میں نئے فیچر کا امکان ہے جو واٹس کے استعمال کو پہلے سے مزید آسان اور دلکش بنا دے گا۔2020

کے دوران واٹس ایپ کی جن اپ ڈیٹس کا امکان ہے ان میں پانچ سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔2020

میں واٹس ایپ کے فیچر میں ڈارک موڈ کی سہولت کا امکان ہے اس سے قبل یہ سہولت فیس بک، انسٹاگرام اور جی میل میں فراہم کی گئی ہے,یاد رہے واٹس ایپ ڈارک موڈ متعارف کرانے سے پہلے چند اپ ڈیٹس پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے کے صارف کے طے کیے گئے وقت کے مطابق کوئی بھی پیغام خود ہی ڈلیٹ ہو جائے گا۔یہ فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ ایپ کے ایک ورژن میں سامنے آیا تھا تاہم ایک ویب سائیٹ کے مطابق یہ ابھی تک ہر کسی کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔

میسج ڈیلیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ڈلیٹ ہونے کے بعد اس کا کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا یعنی ہر جگہ سے ڈلیٹ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ واٹس ایپ میں اشتہارات کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے 201

9میں فیس بک نے کہا تھا کہ وہ 2020 تک واٹس ایپ میں اشتہارات کا آغاز کریں گے، آغاز میں یہ صرف اسٹیٹس پوسٹس میں نمودار ہوں گے تاہم بعد ازاں پوری سکرین پر مشتمل اشتہارات بھی شامل کر دیے جائیں گے۔

واٹس ایپ کی یہ تمام تر سہولیات ونڈوز اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گی اور مختلف قسم کے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر بھی یہ سہولت میسر نہیں ہو گی۔31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے

2020
میں واٹس ایپ میں سب سے اہم فیچر یہ ہے کہ صارف یہ معلوم کر سکے گا کہ کوئی تصویر اصل میں کہاں سے بھیجی گئی ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں شامل ہے جسے استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے بڑھ چکی ہے۔
٭٭٭
ٹک ٹاک ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ایپ کو دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ویڈیوز وائرل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اس ایپ کے ذریعے صارفین لپ سنک کرکے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں

جبکہ اس ایپ کے ذریعے صارفین وائرل چیلنجز کا حصہ بھی بنتے ہیں۔2019 میں اس ایپ کو اس وقت سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی جب نومبر کے مہینے میں ایپلی کیشن کو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور دونوںسے ہی ایک ارب 50 کروڑ صارفین نے ڈاﺅن لوڈ کیا اور اس ایپ نے معروف ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میسنجر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

حال ہی میں ’پریوری ڈیٹا‘ کی جانب سے ایپ کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں ان ممالک کی فہرست ہے جہاں 2019 میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاﺅن لوڈ کی گئی۔فہرست کے مطابق بھارت ”190.6 ملین“ امریکا ”41.0 ملین“ ترکی ”23.2 ملین“ روس ”19.9 ملین“ پاکستان ”19.2 ملین“ لوگ ایپ استعمال کرتے ہیں

اس فہرست کے مطابق 2019 میں ٹک ٹاک ایپ سب سے زیادہ بھارت میں ڈاﺅن لوڈ کی گئی، بھارت میں 2019 میں 19 کروڑ سے زائد صارفین نے ایپ ڈاﺅن لوڈ کی۔

اگر امریکا کی بات کی جائے تو گزشتہ برس امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کو 4 کروڑ 10 لاکھ صارفین نے ڈاﺅن لوڈ کیا جب کہ ترکی میں یہ تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ رہی۔فہرست میں چوتھا اور پانچواں نمبر بالترتیب روس اور پاکستان کا ہے جہاں ایک کروڑ 90 لاکھ افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاﺅن لوڈ کی۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی تھی، یہ کمپنی اب مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی مالک ہے، 2016 میں ’بائٹ ڈانس‘ نے ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی

جس کا نام ’ڈوین‘ تھا۔یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ صرف چین میں ہی متعارف کرائی گئی تھی اور ایک سال بعد 2017 میں ہی اس کمپنی نے دنیا بھر میں ’میوزکلی‘ نامی ایپ متعارف کرائی جسے بعد ازاں ٹک ٹاک ایپ میں تبدیل کر دیا گیا۔
٭٭٭
زہریلے کیمیکل سے آلودہ دودھ اور انتہائی مضر صحت گوشت کے کاروبار پر شدید تشویش کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے شہر بھر میں زہریلے کیمیکل سے آلودہ دودھ اور انتہائی مضر صحت گوشت کے بے دھڑک اور بڑھتے ہوئے کاروبار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت نے عوام کو زہر کھلانے اور ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ زہریلے کیمیکل اور چکنائی سے سفید کیاگیا پانی پورے شہر میں دودھ کے نام پر دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے جو مقامی طور پر بھی تیار ہوتا ہے اور شہرسے باہر کے علاقوں سے بھی ٹینکروں میں بھر کر لایا جاتا ہے۔

اسی طرح دوسرے شہروں سے مردار جانوروں سمیت لاغر ، کم عمر اور انتہائی مضر گوشت بھی کسی خوف اور ڈر کے بغیر بیچا جا رہا ہے۔ عوام کی رگوں میں اترنے والا یہ زہر زندگی کیلئے خطرہ تو ہے ہی

مگر اس سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ڈیرہ کے سابقے یا لاحقے کے نام کے ساتھ جگہ جگہ کھلنے والے ہوٹلوں میں یہ دودھ اور گوشت زیادہ سپلائی ہوتا ہے جبکہ گلی محلوں میں قائم ملک شاپس اور میٹ شاپس پر بھی یہ موت بغیر کسی خوف اور ڈر کے بانٹی جا رہی ہے۔

صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس دودھ کو ٹیسٹ کرنے کا کوئی نظام نہیں اور نہ ہی وہ اس جانب توجہ دے رہی ہے۔

قصابوں کی دکانوں پر صحت کیلئے انتہائی مضر گوشت فروخت ہو رہا ہے اور قصائیوں نے جگہ جگہ اپنے مذبحہ خانے کھول رکھے ہیں جہاں قریب المرگ اور انتہائی لاغر جانوروں کو ذبح کرکے انہیں عوام کے آگے بیچا جاتا ہے۔

اسی طرح شہر سے باہر کے علاقوں سے موذی امراض کے باعث مر جانے والے مردار جانوروںکا گوشت بھی شہر بھر میں سپلائی ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام سمیت دیگر اعلی متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ

وہ اس کاروبار میں ملوث مکروہ اور گھناﺅنے کردار کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کریں اور محض وقتی و کاغذی کاروائی کی بجائے ایک ایسا سسٹم بنائیں کہ عوام کے ساتھ دھوکہ ، فراڈ اور دو نمبری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

نیز ڈیرہ اسماعیل خان میں روزانہ لاکھوں روپے کمانے والے ہوٹلوں کو بھی چیک کیا جائے جو انتہائی سفاکی کے ساتھ نہ صرف دو نمبر دودھ اور گوشت عوام کو کھلا رہے ہیں بلکہ ان کی آڑ میں منشیات جیسا مکروہ دھندھا بھی فروغ پا رہا ہے جو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی بلڈنگوں میں ہوٹل کھول کر معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں۔
٭٭٭
ٹیکس ترمیمی آرڈنینس کے ذریعے قوانین میں درستگی کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈنینس کے ذریعے قوانین میں درستگی کر دی گئی ہے

اب جبکہ شنا ختی کارڈ کی شرط ہر فروخت پر قانونی شکل اختیا ر کر گئی ہے جس کی وجہ سے تاجران جائز مطالبہ کر رہے تھے کہ ان پر عائد کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے

کیونکہ بہت سے ٹیکس گزارکم از کم ٹیکس کی زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروخت کے درست اعدادو شمار دینے سے گریز کیا کرتے تھے۔

فروخت کے درست اعدادوشمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم سے کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا ہے۔ اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیا نے درجہ کے تاجران کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داریوں سے مبرا کر دیا گیا ہے۔

تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ریٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔تاجر تنظیموں نے اپنے نمائندگان بھی نامزد کر دئے ہیں تاکہ کم ٹیکس دینے والے کاروبار کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔

مزیدبراں تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لئے ایف بی اار کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے تعاون کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری لانا چاہتا ہے اور محاذ آرائی سے گریز چاہتا ہے۔

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت معاشی سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیرٹیکس اہداف کے حصول میںمدد ملے گی اور معیشت کو دستاویزی بنانے کے مقصد کو بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
٭٭٭
نئے سال کے آغاز میں ہی وٹس ایپ کا بڑا ریکارڈ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نئے سال کے آغاز میں ہی وٹس ایپ کا بڑا ریکارڈ، سال نو کے 100 ارب پیغامات کی رسائی کی جس میں 12ارب تصاویر بھی شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیاوی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی آن لائن ویب سائٹ نے اتنے پیغامات کا تبادلہ کیا، یہ ناصرف ایک ریکارڈ ہے بلکہ کسی بھی ویب سائٹ کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز بھی ہے۔

اس سے وٹس ایپ کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہو ا ہے۔

وٹس ایپ کو دنیا کے بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ مملک ایسے ہیں جن میں وٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا سکتا ہے ان ممالک کی ایک فہرست ہے جس میں چین بھی شامل ہے۔ چین میں وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد ہے

اسکے علاوہ کئی خلیجی ممالک ایسے ہیں جو کہ اپنے متبادل ایپس استعمال کر رہے ہیں۔اگرنئے سال کے موقع پر وٹس ایپ کے بھیجے گئے میسیجز کو پوری دنیا کی آبادی پر تقسیم کیا جائے تو ہر فرد نے تیرہ پیغاما ت بھیجے ہیں۔

ان پیغامات میں 20 ارب پیغامات ہندوستان سے کیے گئے اور برطانیہ سے نئے سال کی مبارکباد کے 90 کروڑ پیغامات بھیجے گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وٹس ایپ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وٹس ایپ کو آئند ہ کچھ مہینوں کے بعد چند اینڈرائڈ اور چند آئی فون ماڈلز کے لیے غیر فعال کر دیا جائیگا۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو کہ2.3.7 یا اس سے پہلے کا ورڑن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر یکم فروری سے وٹس ایپ کو غیر فعال کر دیا جائیگا۔ ونڈوز فونز کے لیے وٹس ایپ کو 31 دسمبر کے بعد بند کر دیا جائیگا۔

وٹس ایپ نے ونڈوز فونز صارفین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی تمام تر ضروری چیٹ ایکسپورٹ کر لیں تا کہ انھیں اپنی اس چیٹ سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔

About The Author