دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دے کر نئی رپورٹس طلب

میڈیکل بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی پیش کردہ میڈیکل رپورٹس پرانی ہیں

پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے مسلم لیگ نون کی پیش کردہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دے کر نئی رپورٹس طلب کرلیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لندن میں زیر علاج نواز شریف کے بیرون ملک قیام کی مزید اجازت کے معاملے پر ن لیگ نے سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس پیش کیں،

جو پرانی نکلیں۔محکمہ صحت پنجاب کے میڈیکل بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی پیش کردہ میڈیکل رپورٹس پرانی ہیں،

دو جنوری تک کی نئی میڈیکل رپورٹس دی جائیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے سفارشات ارسال کی ہیں

جس میں کہا گیا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر ہی طبی رپورٹ جاری کرسکتے ہیں۔ نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب مراسلہ لکھے گا۔

About The Author