دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گیس بندش،ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

گیس کا کم پریشر لاہوریوں کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے تو شہری بازار سے مہنگے دام کھانا کرنے پر مجبور ہو گئے

گیس کا کم پریشر لاہوریوں کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے تو شہری بازار سے مہنگے دام کھانا کرنے پر مجبور ہو گئے، ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے ،،

صوبہ بھر کی طرح لاہور میں گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ۔ ملتان روڈ، وحدت روڈ، اعوان ٹاون، اسلام پور، فیروز پور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑے تو شہریوں نے ہوٹلوں کا رخ کرلیا۔

شہری کہتے ہیں کہ گھروں میں گیس کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے ،،،، حکومت سرد موسم کے دوران گیس کی سپلائی یقینی بنائے،،،،

نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ دوکاندار بھی پریشان ہیں ،،،، مہنگے داموں ایل پی جی سیلنڈر خرید کر ہوٹل چلارہے ہیں

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت پچاس روپے اضافے کے بعد ایک سو ستر روپے تک پہنچ چکی ہے،،،،،

About The Author