دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

گزشتہ سے پوستہ روز کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کے دورہ روجھان کے موقع پر احکامات پر تعمیل کرتے ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی روجھان/ اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، راجن پور کی ٹیکنکل ٹیم میونسپل کمیٹی روجھان پہنچ گئی ہے۔

اور گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کی روشنی میں عمل درآمد کرتے ہوئے واٹر ورکس کی کلورینیشن کرنے کے لئے کام جاری ہے ۔

پبلک ہیلتھ پی ایچ ای ڈی راجن پور کے ٹیکنکل ریسرچ آفیسر محمد عمران قمر نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلورینیشن سے پانی میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہو گا اور عوام الناس کو خاص پینے کا پانی میسر آئے گا

مگر کچھ ذائقہ میں مختلف ہو گا مگر پانی حفظان صحت کے مطابق ہو گا اس موقع پر ٹیکنکل ریسرچ آفیسر محمد عمران قمر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی،

سنیئر سب انجینئر میونسپل کمیٹی روجھان محمد شاہد اور پی اے ٹو ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی روجھان عبدالروف مزاری اور واٹر سپلائی کا عملہ بھی موجود تھا۔


روجھان/شادی کی تقریب میں فائرنگ

روجھان کے علاقے ڈیرہ مٹ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ۔فائرنگ سے ایک خاتون موقع پرجان بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعدشدید زخمیوں کو رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمی افراد کو پرائیوٹ گاڑی پر ریفر کیا گیا۔

فائرنگ ڈیرہ مٹ میں جام برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے دوران کی گئی۔لواحقین۔


روجھان

شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

روجھان کے نواحی علاقہ چک مٹ میں شادی کی خوشی میں فائرنگ اچانک فائرنگ کی زد میں آ کر دو خواتین جس میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے مرد و خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد کے بعد رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔


روجھان

میراں پور میں تیل ایجنسیوں پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اوور چارجنگ کرنے والے تیل ایجنسی کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد تیل ایجنسیوں کے مالکان کو موقع پر ہزاروں جرمانے عائد کیئے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی کی ہدایت خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے میراں پور میں مختلف تیل ایجنسیوں پر چھاپے مارے

اور اوور چارجنگ پر متعدد تیل ایجنسی مالکان کو موقع پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیئے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے تیل ایجنسیوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ

وہ حکومت کے سرکاری ریٹ پر عوام کو تیل کی فروخت یقینی بنائیں بصورت ديگر آئندہ عوامی شکایت کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا ۔


روجھان

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کے دورہ روجھان پر دی گئی ۔

احکامات و ہدایات پر فوری طور تعمیل کرتے ہوئے پرانی مشینری دو تین یوم میں سروے پراسس کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی روجھان کے سابقہ زیر استعمال نکارہ مشینری کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں ۔

جن کی نیلامی کا پراسس مکمل کرنے کے لئے مزید آفیشل ورک جاری ہے اس سلسلے میں بہت جلد اس کا پراسس بھی مکمل کر کے نیلامی کا ٹینڈر فوری طور پر بھیج دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ کمشنر ڈیرہ غازی خان کے احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے ۔


روجھان راجن پور :

راجن پور  صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں گڈ گورننس کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے قومی جذبہ خدمت سے سرشارافسران کی نئی ٹیم کو جو ذمہ داریاں دی ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر محکمے کا افسر پوری ایمانداری اور جذبے سے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ماضی اور حال میں واضح فرق ظاہر کریں

اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں- وہ ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں ضلعی محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے

جس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل اور ضلعی افسران بھی موجود تھے- صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی ایشوز کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایسے انقلابی اقدامات کئے ہیں

جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی آج ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور 2020کا سال انشاء اللہ حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہو گا انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری وسائل اور حکومتی فنڈز کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر اس کے صحیح استعمال اور شفافیت کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے حکومت کی کلین اینڈ گرین سکیم کو بھی شہری خدمات کیلئے نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ اس اہم سکیم میں تمام مکاتب فکر، رضاکاروں، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی شرکت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں اور امید ہے کے راجن پور ضلع کی انتظامی ٹیم ڈی سی کی قیاد ت میں پنجاب کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی۔

انہوں نے مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی خان کھرل نے صوبائی وزیر پنجاب کو کلین اینڈ گرین سکیم میونسپل سروسز، پرائس کنٹرول سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر کو بتا یا گیا کہ کلین اینڈ گرین سکیم کے تحت ضلع میں صحت و صفائی، سالٹ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے، سیوریج سکیموں کی بہتری کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر مہم جاری ہے۔

اس طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کمی کے با وجود بھی مہنگائی اور روزمرہ اشیاء صرف کی قیمتو ں کو دوسرے اضلاع کے مقابلے میں مناسب نرخوں پر فروخت و دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 500ایکڑ پر 10لاکھ 15ہزار 9سو پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ 5ایکڑ رقبہ پر قائم نرسریوں میں بھی 27لاکھ پودوں کی تیاری جاری ہے

بعد ازاں صوبائی وزیر پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سالٹ ویسٹ ڈمنگ سٹیشن، ٹھیڑی کالونی صحت و صفائی مہم اور پارک کی تیاری کا معائینہ کیا۔

اور ڈی پی ایس میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین سکیم کا افتتاح کیا۔

About The Author