قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 28 جنوری کو طلب کرلیا
نیب نے اثاثوں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا۔
نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کے ساتھ لانے کا کہا ہے
الیکشن کمشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ، مشترکہ پراپرٹی
کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
اثاثہ جات فارم کے ساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شئیرز سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں۔
نیب نے پوچھا کہ وراثت میں کیا کچھ ملا، فیملی کے ارکین کو کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے
بچوں اور بیوی کے نام اثاثے کیا ہیں،
سیاست میں آنے کے بعد جو پراپرٹیز اور اثاثے بنائے ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔
اثاثہ جات فارم میں منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،