نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز کو گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا گیا

چیف جسٹس کی جانب سے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کےججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا،،،

چیف جسٹس کی جانب سے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کےججزکو جاری کردہ مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ،

سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا،،،صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔

اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی،،،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

About The Author