دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرا تکذیب نکاح کیس،ریکارڈ عدالت میں پیش

عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا

سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرفیملی عدالت کا مکمل ریکارڈ سیشن عدالت پیش،عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا

ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اداکارہ میرا کی اپیل کی سماعت کی،ٹرائل عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ سیشن عدالت پیش کردیاگیا،

ریکارڈ پیش کرنے پرعدالت نےعدالتی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے، عدالت نے کیس کی سماعت سات جنوری تک ملتوی کرتےہوئےوکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ،

عدالت نے کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے ورانٹ گرفتاری جاری کئےتھے،اداکارہ میرانے اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ

فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے عتیق الرحمن کےنکاح کودرست قراردیا،اداکارہ میرا عتیق الرحمان نامی اپیل کنندہ کو نہیں جانتی،

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے میرا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کر رکھا ہے،

جس میں کہا گیا ہے کی منکوحہ ہونے کے باجود ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا،عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کی کاروائی کرنے کا حکم دے۔

About The Author