وزیراعظم عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی، سیشن کورٹ لاہور نے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔۔۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس پر سماعت کی، وزیراعظم کے وکیل ساجد منور قریشی پیش ہوئے، اور استدعا کی کہ عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت بعد میں کی جائے،
پہلے شہباز شریف کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بیس
جنوری کو وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا، سابق وزیراعلی پنجاب نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے ان پر دھرنے کے دوران پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،