دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایرانی جنرل کی ہلاکت: پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ہونے والے واقعہ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

لاہور: عراق میں امریکی حملے سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے پر پاکستان کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ہونے والے واقعہ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دوسرے ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اورطاقت کا یک طرفہ استعمال سے گریز کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے بغداد میں قتل پر ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرلاہورمیں قائم امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

About The Author