دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت نے بنیادی غذائی اجناس پر رعایت کیلئے چھ ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی

وفاقی حکومت نے پاسکو سے2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم بھی مہیا کی ہے جس سے ملک بھر میں سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے بنیادی غذائی اجناس پر غریب عوام کو رعایت دینے کیلئے چھ ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق پانچ ارب ضروری اشیائے خورد و نوش کی خریداری اور 1 ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں جاری کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے جن اشیا پر رعایت دی ان میں چینی، دالیں، آٹا، گھی اور چاول شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے پاسکو سے2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم بھی مہیا کی ہے جس سے ملک بھر میں سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی

About The Author