دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفرگڑھ سے نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ،کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کریک ڈاؤن جاری . ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ ان ایکشن خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز۔سرکاری جگہوں پر تعمیراتی ملبہ اور سڑک پر جانوروں کے گوبر پھیکنے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 6 افراد کیخلاف مقدمات درج۔حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر انجنئر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر ملبہ اور گوبر سرکاری مقامات اور سڑکوں پر پھینکے والوں کیخلاف کارروائیاں اور جانوروں کے بھانوں کے سروے شروع کردئے گئے ہیں میونسپل افیسر پلاننگ ملک محبوب کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر انجنئیر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری مقامات اور سڑکوں پر عمارات کے ملبے اور گوبر ڈالنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جس پر ملک محبوب نے کارروائی کرتے ہوئے محمد رفیق رہائش محلہ شیخوپورہ، غلام شبیر دستی سکنہ بستی مہاراں، قیصر عباس سکنہ محلہ بخاری والا، منیر احمد سکنہ ظفر کالونی، سکندر عباس سکنہ خورشید آباد اور ریاض حسین سکنہ جھنگ موڑ پر عمارتی ملبہ اور گوبر وغیرہ سڑک پر ڈالنے پر منع کیا گیا اور نوٹس دیا گیا مگر مذکورہ افراد نے سرکاری احکامات کی نفی کی جس پر میونسپل کارپوریشن کی مدعیت میں تمام مذکورہ افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئے گئے۔اس موقع پرمیونسپل افیسر پلاننگ ملک محبوب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے احکامات پر یقینی عملدرآمد کرانے کے لئے اقدامات شروع کردئے گئے ہیں اور ساتھ ہی جانوروں کے بھانوں کے سروے شروع کردئے گئے ہیں تاکہ بھانہ مالکان کے جانوروں کے گوبر کو ٹھکانے لگانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس سلسلہ میں ڈاکٹر اور پیرامیڈکس اپنی ذمہ داری کا احساس کریں محکمہ صحت میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کروایا جائے یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کے دفتر میں ماہانہ کارکردگی کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے محکمانہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں. تمام آلات کو مکمل طور پر فعال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے میں خود رات کو معائنہ کروں گا انہوں نے کہا نظام میں بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر قابو پایا جائے مریضوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے اس سے قبل ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے محکمہ صحت کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈاکٹر کاظم خان نے ایم ایس ڈی ایس انڈیکیٹر کا جائزہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر امتیاز علیم نے حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے انسدادِ پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں ڈاکٹر عمار شاہ ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش راشد یونیسف ڈپٹی ڈی ایچ اوز ای پی آئی منیجرز میڈیکل آفیسرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے شرکت کی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2020-21قریب،وکلاء کاسیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا،امیدواروں کی دن رات وکلاء سے ملاقات میں بھی تیزی آگئی،2گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ،مہم عروج پر،چیئرمین الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی لسٹجاری کردی،پولنگ 11جنوری کو ہوگی،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات2020-21کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور گزشتہ روزچئیرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے،حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کیلئے سید غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کیلئے آصف مجید چغتائی اور شکیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری کیلئے غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ اور منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امجد خان مشوری ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال ملک ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ اور ملک جعفر عباس ایڈووکیٹ، لائبریری کیلئے ملک اسحاق کھنڈویہ ایڈووکیٹ اور ظہور عباس حجانہ ایڈووکیٹ کے مابین چوڑ پڑے گا،مجلس عامہ کیلئے مہر محمد رشید ایڈووکیٹ،قاضی محمد اسلم ایڈووکیٹ،سردار سکندر حیات خان ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد اقبال گل ایڈووکیٹ، عمران محمود وقار ایڈووکیٹ،اسلم سنبل ایڈووکیٹ،سردار طفیل احمد خان لُنڈ ایڈووکیٹ،عبدالرحمن خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں شوکت حسین قریشی ایڈووکیٹ،سردار یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک بشیر احمد بریال ایڈووکیٹ،محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ،قاضی محمد امجد ایڈووکیٹ،مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ،اللہ ڈتہ بلوانی ایڈووکیٹ،منیر حسین خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،عمران حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،مرید عباس جگلانی ایڈووکیٹ،مس فوزیہ انجم ایڈووکیٹ،امیدوار ہیں،دوسری طرف دونوں امیدواروں غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور ان کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ سید غلام شبیر عباس رضوی گروپ کو موجودہ صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،رائزنگ لائرز گروپ،یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے،جبکہ محمد ارشد صدیقی کو غفور خان گورمانی گروپ،طفیل خان لُنڈ گروپ،چوہدری عطاء الحق گروپ،زاہد خان چانڈیہ گروپ،رفیق عمر خان چانڈیہ گروپ،منصورالحق گورمانی گروپ سمیت ودیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے،الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور دونوں گروپ بھرپور الیکشن مہم چلا رہے ہیں چیمبرٹو چیمبر کے علاوہ رات کے اوقات میں ڈور ٹوڈور مہم میں بھی تیزی آگئی ہے، 5رکنی الیکشن بورڈ جن میں چیئرمین محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں رائے منیر اختر پرہاڑ،چوہدری نوید احمد چیمہ،چوہدری محمد سہیل،وقار الحق شامل ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ کے مطابق پولنگ 11جنوری بروز ہفتہ بار روم بار ایسوسی ایشن میں صبح9بجے سے شام5بجے تک ہوگی،


کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گیس پریشر میں کمی،ڈرائی فروٹ،ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریاں بھی عام،اس بارے تفصیل کے مطابق مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان،گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھنے کی وجہ سے پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور یخ بستہ خشک ہوائیں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے، گیس پریشراور بعض علاقوں میں عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر لکڑی اور کوئلہ کا استعمال کر رہے ہیں،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں 25سے30فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے گیس پریشر کی کمی اور ڈرائی فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے،دوسری طرف یخ بستہ خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی کریانہ کی دکان پر ڈکیتی،اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون سمیت ایزی پیسہ والے موبائل ڈی وی آر لیکر فرار،مزاحمت پر دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،نامعلوم مسلح افراد کا محنت کش کے گھر دھاوا،خواتین کی گن پوائنٹ پر کانٹے،بالیاں اتروا لیں،شور پر طلائی بالیاں لیکرفرار،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار حوالات میں بند،چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو بھگانے پر رشتہ داروں کے خلاف مقدمات درج،پولیس نے نشئی بھی دھر لیا،ادھ پاؤ ہیروئن برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر571ٹی ڈی اے کے لنک روڈ پر سرفراز احمد آرائیں نے علی حسن کریانہ سٹور دکان بنائی ہوئی تھی گزشتہ شب 7بجے رات سرفراز احمد دکان پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار 3ڈاکو گارلک بنکر آتے اور مارون کی سگریٹ لینے کے بعد ایک نے پسٹل نکال لیا اور دکاندار کی کنپٹی پر رکھ کر اس کی دوکان سے ایزی پیسہ والے موبائل فون اور اس کے ساتھ کھڑے کراکے اس کی جیب سے قیمتی موبائل فون سمیت دوکان میں رکھی ڈی وی آر ہارٹ ڈیک مالیتی ایک لاکھ 40ہزار لیکر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے جبکہ چوک سرور شہید کے علاقہ محلہ علی پورہ میں غلام حسین آرائیں جوکہ اپنی دوکان ٹینٹ سروس پر گیا ہوا تھا کے گھر5بجے شام3نامعلوم مسلح افراد اس کے گھر داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر گھر میں موجود خواتین کے کانوں سے طلائی بالیاں مالیتی ایک لاکھ اتار کر فرارہوگئے،پولیس چوک سرور شہید نے دوران ناکہ موٹر سائیکل پر کرتب کرکے ون ویلنگ کرنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوموانوں چک نمبر568ٹی ڈی اے کے اعجا زحسین وڑائچ کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کردیا،پولیس محمود کوٹ نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان رمضان گورمانی اور یامین گورمانی کی گرفتاری کیلئے پل کھاکھی پر چھاپہ مارا جہاں انہیں پناہ دینے والے رشتہ داروں غلام شبیر گورمانی اور مرید حسین گورمانی نے انہیں بھگا دیا،پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت منشیات فروش موضع دایہ چوکھا کے رہائشی ارشد کھکھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آدھ پاؤ ہیروئن برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان عوامی فلاحی پارٹی مجلس عاملہ کونسل کی مرکزی کابینہ نے کوٹ ادو کی معروف شخصیت سید فصیح الحسن شاہ بخاری کوچیئرمین ڈویژن ڈیرہ غازیخان،سیدزوہیب شاہ کوصدر سٹی کوٹ
ادو مقرر کیا ہے،کوٹ ادو کی سیاسی، سماجی،دینی وشہری حلقوں سمیت شہریوں نے انہیں مبارک باددی ہے

About The Author