لاہور: نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے اور تمام نجی ایئر لا ئنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق تمام ایئرلائنز نے35 ہزار روپے سے بڑھا کر 38 ہزار رو پے یکطر فہ کرائے کی وصو لی شروع کر دی ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے فضائی سفرکرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔ ہنگامی صورتحا ل ہو یا کسی عزیز واقارب کے انتقال پرجانا پڑجا ئے مسافر مہنگا ٹکٹ خر یدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے ہو یا نجی ایئر لائن مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔
سیرین ایئر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایا وصول کر رہی ہے۔ اندرون ملک سفر کرنے والے مسا فروں کو یکطر فہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ مجبوراً خرید نا پڑتا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 70 ہزارسے زائد بن جاتا ہے یعنی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی سفر انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،