دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
ٹرائیبل ایریا میں دفعدار باڈر ملٹری پولیس سردار کاشف علی مزاری نے پولیٹیکل ایریا عربی ٹبہ سے لیکر تھانہ دولی تک میں عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر تعینات کیئے گئے سیکورٹی اہلکاروں کو چیک کیا ۔

باڈر ملٹری پولیس کے تھانہ چھوکھ مغل کے دفعدار سردار کاشف علی مزاری نے رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری کے حکم پر عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دفعدار تھانہ مغل نے عربی ٹبہ سے تھانہ دولی تک پولیٹیکل ایریا میں تعینات کیئے گئے

سیکورٹی اہلکاروں کو چیک کیا اور بی ایم پی کی طرف سے کیئے گئے سیکورٹی انتظامات کی رپورٹ رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری کو دی

جس پر مسٹر مزاری نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا رسالدار بی ایم پی نے عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اور جملہ پہاڑی درے عربی ٹبہ کو جانے والے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح آئی جی پنجاب کے حکم اور آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر کی تاکید اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت پر

پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے 250 پولیس اہلکار ایس ایچ او روجھان انعام نبی بزدار کی قیادت میں باڈر ملٹری پولیس کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس وقت پورے پولیٹیکل ایریا میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔


روجھان
روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں 5 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی بغیر کسی اطلاع کے بند بجلی صارفین پریشان کاروبار معطل عوام پریشان عمرکوٹ کی عوام کا رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے بجلی بحالی کی اپیل ۔

روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں مسلسل 5 گھنٹوں سے برقی رو کی فراہمی معطل بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے عمر کوٹ شہر کو پانی کی فراوانی بند مسجدوں میں نماز کے وضو کا پانی ناپائید الیکٹرانک آلات بند کاروبار معطل گھریلو صارفین پریشان آٹے کی چکیاں بند

عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عمرکوٹ کی عوام کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ طور پر بجلی 6/6 گھنٹے بند ہو جاتی ہے عمرکوٹ کی عوام نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔


روجھان

تحصیل رپورٹر ضامن حسین بکھر کی خبر پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا ایکشن عمرکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں

بجلی کی جلد بحالی کا حکم عمرکوٹ کی برقی رو کی سپلائی جاری کر دی گئی عمرکوٹ کی عوام نے برقی رو کی بحالی پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا شکریہ ادا کیا ۔ ۔


روجھان

روجھان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ گیس 130 روپے کی بجائے 160 روپے کلو میں فروخت ہونی لگی شہریوں سے 30 روپے فی کلو مہنگا فروخت منافع خور ناجائز طور پر 30 روپے زائد وصول کر رہے ہیں

اس کے علاوہ سوختہ لکڑی 450 سے 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور 100 روپیہ ناجائز طور پر وصول کر رہے ہیں اسی طرح روجھان میں جانوروں کا سبز چارہ جو بغیر کسی ناپ تول کے 5 کلو چارے کی قیمت 50 روپے وصول کر رہے ہیں

علاوہ ازیں 40 روپے کلو فروخت ہونے والا گندم کا آٹا مزدور کی پہنچ سے دور دوکانداروں نے گندم کا آٹا 40 کی بجائے 50 روپے فی کلو فروخت جاری ہے

اور چاول کا آٹا 50 روپے فی کلو کی بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں روجھان کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے منافع خور اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اور دوکانداروں کو سرکاری قیمتوں پر گیس، سوختہ لکڑی، جانوروں کا چارہ، اور گندم ، شالی کا آٹا فروخت کو یقینی بنایا جائے،


روجھان

روجھان میں گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحصیل شہر کی صفائی ستھرائی میں قدرے بہتری آئی ہے اور شہر کے آٹھوں وارڈز میں دروغان صفائی احمد نواز پپی اور محمد ندیم کھوگانی میونسپل کمیٹی روجھان کی طرف سے چارج سنبھالنے کے بعد شمالا” جنوبا” شہر میں صفائی کا کام شروع ہے

جس میں اب 40 فی صد صفائی ستھرائی میں قدرے بہتری آ رہے ہے ڈسپوزلوں کو بھی چالوں کر دیا گیا ہے جس سے شہر میں سیورج کے نکاسی آب کے نظام میں بھی کچھ بہتری آئی ہے ۔

سوریج پائپ لائنوں کی صفائی سے پائپوں میں مٹی ریت اور گرد نکالی جا رہی ہے تاہم ماحولیاتی ملازمین کی نئی بھرتی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے

اس، سلسلے میں گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان مسعودالروف نے 30 ملازمین کی بھرتی کا جو عندیہ دیا تھا ان میں کچھ سیور مینز، کچھ جاروب کش، اور کچھ بیلدار بھرتی ہونگے کیونکہ اس وقت روجھان میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے موجودہ ماحولیاتی ملازمین کم ہیں

مگر پھر بھی گزشتہ سے پوستہ صفائی ستھرائی میں بہتری نظر آ رہی ہے جس گلیوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والا ٹریکٹر ٹرالی کا گزر نہیں ہو سکتا ان گلیوں میں ہاتھ والی ریڑھیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا جا رہا ہے اس میں میونسپل کمیٹی روجھان کے دروغان صفائی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ روجھان میں صفائی ستھرائی کو بہتری بنانے کے لئے کام جاری ہے

اور کچھ دنوں میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری نظر آئے گی اور شہر کو صاف، ستھرا بنایا جائے گا دروغان صفائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی عملہ صفائی کی غفلت کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی

ہم نے گرین اینڈ کلین پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے کیونکہ روجھان ہمارا شہر ہے اور شہر کو صاف، ستھرا رکھنا جملہ شہریوں کا فرض ہے دروغان صفائی نے کہا کہ

ہم شہریوں سے تعاون کی امید رکھتے ہیں کہ عملہ صفائی سے تعاون کریں اپنے گھر کو اپنی گلی کو اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں

اور اپنے گھروں کے اندر، سیوریج پائپ لائنوں پر جالیاں لگوائیں تاکہ ہمارے گھر کے باہر سیوریج کا پانی جمع نہ ہو ۔


روجھان

رکن قومی اسمبلی کی کوششوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی تاکید و ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے عمل کرتے ہوئے پناہ گاہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور تحصیل انتظامیہ (میونسپل کمیٹی روجھان) پناہ گاہ کو ہائی ایس اڈا روجھان سے واٹر سپلائی سٹوریج ٹینک روجھان میں شفٹ کر دی گئی ہے

اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سنیئر سب انجینئر روجھان محمد شاہد کو ہدایات جاری کیں کہ پناہ گاہ کو فوری طور پر واٹر سپلائی سٹوریج یونٹ میں دو کمرے مختص کیئے گئے ہیں

جن کی صفائی کر کے دونوں کمروں کو قابل استعمال بنا دیئے گئے ہیں جن میں فلاس دریاں بجھا دی گئی ہیں اور کمروں کے اوپر ہناہ گاہ کا بینر آویزاں کر دیئے گئے ہیں

اور کمروں میں پانی میسر اور دیگر تمام تر بنیادی سہولیات کا انتظام کر دیا گیا ہے اور مسافروں کے لئے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام ہو گا جس کے فوکل پرسن محمد شاہد سنیئر سب انجینئر ہونگے ۔


روجھان

واٹر سپلائی کے لگائے گئے نئے بور سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع پر دی گئی ہے ۔
واٹر سپلائی آپریٹر روجھان


روجھان

اور اس کے گرد و نواح کو واٹر سپلائی کی فراوانی شروع کر دی گئی ہے جس کا افتتاح گزشتہ ایام میں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سید مسعودالروف رضوی، و سنیئر سب انجینئر شاہد محمد کے ہمراہ واٹر سپلائی کا افتتاح ہوا تھا

اب لگائے گئے نئے بور چالو کر دیئے گئے ہیں پانی کی سپلائی شہر کو مستقل طور پر شروع کر دی گئی ہے اور جملہ پرانے بوروں کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئے بوروں پر سے موٹروں کو چالو کر دیا گیا ہے

واٹر سپلائی انجینئر روجھان نے عوام الناس کو یہ بھی کہا کہ اپنے اپنے وارڈز میں پانی کو چیک کریں اور واٹر سپلائی کی پرانی پائپ لائنوں میں لیکج یا ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اگر پانی گرد آلود آئے تو فوراً متعلقہ محکمہ واٹر سپلائی کے ملازمین سے رجوع کریں

تاکہ پرانی پائپ لائنوں کی مرمتی کی جا سکے روجھان شہر کو واٹر سپلائی کے تمام نئے بور سے پانی کی سپلائی آج سے جاری کر دی گئی ہے ۔

یہ منصوبے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے واٹر سپلائی کا افتتاح 16 دسمبر کو اپنے دست مبارک سے کیا تھا

About The Author