نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائیکورٹ: سال دوہزار انیس میں بھی عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار رہی

سندھ ہائیکورٹ میں سال 2018 کی نسبت دوہزار انیس میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا

سال دوہزار انیس میں بھی عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار رہی، سندھ ہائیکورٹ میں زیرالتواءمقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا،

ماڈل کورٹس بننے سے ماتحت عدالتوں کے مقدمات میں معمولی کم آئی،سال بھر میں کتنے مقدمات نمٹائے گئےاور کتنےالتواء کاشکار رہے تفصیلات بتارہےہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں سال 2018 کی نسبت دوہزار انیس میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔۔ اگست تک سندھ ہائیکورٹ میں 75ہزار مقدمات التواء کاشکار تھے۔

جوسال کے اختتام پربڑھ کر82ہزار9سو6ہوگئے۔ 2019میں 36ہزار5سو24مقدمات کاڈسپوز ل ہوا۔جونئے آنےوالے مقدمات33ہزار2سو48سے زیادہ ہیں۔

کراچی کی نیب عدالتوں نے پورے سال میں30مقدمات نمٹائے جن میں پلی بارگین بھی شامل ہیں۔ لیکن 200مقدمات زیرسماعت ہیں۔ انسداددہشت گردی کورٹس میں18سو68مقدمات التواء میں پڑے ہیں

سندھ بھرکی ماتحت عدالتوں میں ماڈل کورٹس کے قیام کے بعد زیرالتوا مقدمات میں معمولی کمی آئی۔۔ سال 2018میں ماتحت عدالتوں میں ایک لاکھ پانچ ہزارمقدمات تھے ۔جو 2019میں 94ہزار2سو80 پر آگئے۔

سال بھر میں 13ہزار7سو37مقدمات کافیصلہ ہوا۔ کراچی کے6اضلاع میں 52ہزار6سو13مقدمات التوا کاشکار ہیں جبکہ پورے سال 5ہزار7سو40مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔

اے ٹی سی اور نیب کورٹس سانحہ بارہ مئی، سانحہ بلدیہ فیکٹری، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، میئر کراچی سمیت دیگر بڑے کیسز کے فیصلے نہ کرسکیں۔

About The Author