دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ہزار انیس میں متاثر کن پرفارمنس نہیں دے سکی

بابر نے تمام فارمیٹس میں ستاون اشاریہ آٹھ تین کی اوسط سے دو ہزار بیاسی رنز داغے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو ہزار انیس میں بہت میچ کھیلے مگر بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی قومی کھلاڑی کسی بھی میچ میں متاثر کن پرفارمنس نہیں دے سکا۔

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔بابر نے تمام فارمیٹس میں ستاون اشاریہ آٹھ تین کی اوسط سے دو ہزار بیاسی رنز داغے۔

دو ہزار انیس میں قومی بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں گیارہ اننگز میں اڑسٹھ اشاریہ چار چار کی اوسط سے چھ سو سولہ رنز بنائے۔

شان مسعود نے گیارہ اننگز کھیل کر چالیس کی ایوریج سے چار سو چالیس اسکور کیے۔ اسد شفیق نے نو اننگز میں بیالیس کی اوسط سے تین سو اٹھہتر رنز بنائے۔

ون ڈے فارمیٹ میں بھی پورا سال بابر اعظم چھائے رہے،،،،قومی بلے باز نے بیس میچوں میں ساٹھ اشاریہ چھ چھ کی ایوریج سے ایک ہزار بانوے رنز داغے۔

ون ڈے میں امام الحق سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں،،،،امام الحق نے اکیس میچوں میں سنتالیس اشاریہ پانچ سات کی اوسط سے نو سو چار رنز بنائے۔۔۔۔

فخر زمان نے بیس میچوں میں چونتیس اشاریہ ایک پانچ کی ایوریج سے چھ سو تراسی اسکور کیے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے ہی کیے،،،

بابر اعظم نے دس میچوں میں اکتالیس اشاریہ پانچ پانچ کی اوسط سے تین سو چوہتر رنز بنائے۔ افتخار احمد نے پانچ میچ کھیل کر پہچتر کی ایوریج سے ایک سو پچاس اسکور کیے۔

آل راونڈر عماد وسیم دس میچوں میں تیرہ اشاریہ چار چار کی اوسط سے ایک سو اکیس رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

About The Author