کشمیر کوریج :فیس بک نے ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات بند کردیں
اسلام آباد،
ریڈیو پاکستان نے پیر کو اعلان کیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم ، کرفیو اور فوجی لاک ڈان کے خلاف آواز اٹھانے پرفیس بک نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) نیوز بلیٹن کی براہ راست نشریات کو روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں فیس بک کے ایک انتباہی پیغام کو دکھایا گیا ہے۔
تاہم ، ریڈیو پاکستان کے ایک ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ اس نے اپنے سامعین اور سوشل میڈیا کے ناظرین کے لئے براہ راست سٹریمنگ کے لئے یوٹیوب پر متبادل انتظامات کیے ہیں۔
ریڈیو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو اجاگر کررہا ہے ، اور بھارتی ظلم و بربریت کوسوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرتا رہا ہے۔
زرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کسی سرکاری صفحے کی سوشل میڈیا سرگرمی کو مسدود کردیا گیا ہے۔
مبینہ طور پر بھارت کے دباو میں ، فیس بک اور ٹویٹر نے سیکڑوں افراد کے اکاونٹس معطل کرکے پاکستان سے متعدد کشمیر کی حمایت میں پوسٹس کو ہٹا دیا تھا۔
پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے)نے دونوں کمپنیوں سے رابطہ کیا تھا اور ان کے اقدامات کے خلاف شکایات درج کی تھیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،