قائداعظم ٹرافی 2019کےفائنل کے تیسرے دن عمر اکمل کی ڈبل سنچری نے سنٹرل پنجاب کی میچ میں گرفت مضبوط کردی
عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کی دوسری اور مجموعی طور پر ایونٹ کی آٹھویں ڈبل سنچری اسکور کی،ان کی 265 گیندوں پر 218 رنز کی شاندار اننگز میں 20 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے ظفر گوہر کے ہمراہ 215 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔سنٹرل پنجاب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بناکر 421رنز کی برتری کے ساتھ اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔
ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب کے خلاف تاحال 312 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔
میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں۔
حیدر علی 50 اور فیضان ریاض صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے چوتھے روز کا آغاز کریں گے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی