دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا شدید سردی اور دھند میں علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ،رورل ہیلتھ سنٹر دائرہ دین پناہ بھی پہنچ گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے سخت احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے،گزشہ روز شدید سردی اور دھند میں علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سبزی منڈی کوٹ ادو پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کی نگرانی کی،اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری تاجور امین، انسپکٹر،محمد بلال، چوہدری مظہر، سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید سمیت دیگر آڑھتی بھی موجود تھے،

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ سبزی منڈیوں کے اچانک معائنہ جات کا سلسلہ جاری رکھیں اور نیلامی کے بعد نرخنامے تیار کریں جنھیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں تاکہ خریداروں کو اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے مکمل رہنمائی میسر آسکے،انہوں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرنے کہا بزدار حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری تاجور امین کو ہدایت کی کہ وہ بولی کے بعد نرخ نامے جاری کرائیں اوراس حوالے سے اقدامات کو مزید بہتر اور تیز کیا جائے،انہوں نے آڑھتیان کو بھی ہدایت کی وہ بولی کے عمل کو جاری رکھیں،عملدرآمدنہ کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد جمشید ترین خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ رورل ہیلتھ سنٹر دائرہ دین پناہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں میڈیسن سٹور، اپریشن تھیٹر، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائز ہ لیا اور آؤٹ ڈور میں مو جود مریضوں سے ہسپتال سے ملنے والی دوائیوں سے متعلق بھی دریا فت کیا،مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتا یا کہ دستیاب ادویات فری مل رہی ہیں،

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں اچانک دوروں کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،شہریوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ا س مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کر کے مسائل معلوم کئے جا رہے ہیں،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا،غیر حاضر ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر سٹاف کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا،اس موقع پرانہوں نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری بھی چیک کی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو پولیو سمیت دیگر متعدی بیماریوں سے پاک بنانے کے لئے ای پی آئی کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا، ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے، ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانا ہوگی، پرائیوٹ سیکٹر اور غیر سرکاری تنظیموں سے معاونت لینا ہوگی یہ بات انہوں نے انسداد پولیو اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سلسلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص بچوں کی ماؤں میں اس بات کا شعور بیدار کیا جائے کہ حفاظتی ٹیکوں کے مکمل کورس سے ان کے بچے عمر بھر متعدی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے موقع پر ہی بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کو لازم قرار دیا جائے اور ہرہسپتال اور میڈیکل سنٹر کو اس کا پابند بنایا جائے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے، اس کی زیاد ہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اور اس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کارکردگی کی رپورٹ سے مجھے آگاہ کیا جائے اور اس سلسلے میں اجلاس کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ای پی آئی نظام کی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور پھر ان خامیوں کو دور کرنا ہے تاہ کر بچہ بیماریوں سے محفوظ رہے، اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی سنٹر کے ڈاکٹر بیمپا نے بتایا جہ ضلع میں ماہ دسمبر کی انسداد پولیو مہم کے دوران 8لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گئے لیکن ماہ مئی سے جولائی کے دوران 49ہزار سے زائد بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگائے گئے، تاہم ضلع کی کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہے، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ ضلع میں 25یونین کونسلز کے نتائج بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ ویکسین کی عدم دستیابی سمیت دیگر وجوہات ہیں، اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹر نعیمہ، ڈاکٹرعبدالرؤف، ڈاکٹر اسداللہ اورڈاکٹر عرفان سمیت ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے ڈاکٹروں نے شرکت کی،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نیعوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تحصیل آفس کوٹ ادو میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا کہ معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے، کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے، کوٹ ادو ایک بڑی تحصیل ہے کھلی کچہری عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے ایک اچھا فورم ہے اس سے افسران کی کارکردگی کا پتا چلتا ہے،آئندہ کھلی کچہری میں ان درخواستوں پر کی گئی کاروائی کا جائزہ لیا جائے گا،

اس موقع پر،اس موقع پر تحصیلدارمعین روٗ ف بٹ، نائب تحصیلدار ملک محمد آصف محمود،نائب تحصیلدارمحمد اقبال عباسی،نائب تحصیلدار اسحاق شاہ،واصل باقی نویس، قانون گو،ملک حفیظ ڈونہ رجسٹری محرر،خالد اقبال سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا،کچہری میں متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ افسران سے اندریں بارہ رپورٹ طلب کی گئیں، کھلی کچہری میں عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھین لیا،میرج ہال سے ویٹر کی موٹر سائیکل نامعلوم لے گئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر 4 کا رہائشی عمر جمیل سپل گزشتہ شب گرلز کا لج روڈ پر شادی کی تقریب میں موٹر سائیکل 125پر جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹر سائیکل چھین لیا، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،پولیس کوٹ ادو نے عمر جمیل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 803/19زیر دفعہ 392 درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ایف کینال کالونی کا رہائشی محمد وسیم جوکہ اپنے گھر کا واحد کفیل اور ہوٹل پر ویٹر تھا گزشتہ روز رائل میرج ہال شادی کی تقریب میں گیا اور اپنی موٹر سائیکل ہونڈا مالیتی 75ہزار باہر کھڑی کردی، فنگشن کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،پولیس کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

About The Author