جولائی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوپن یونیورسٹی:سمسٹر بہار 2020ءکے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر "پراسپکٹس سیل پوائنٹس "قائم کئے جائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ءکے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، یونیورسٹی کی نئی پالیسی اور تعلیمی سرگرمیوںکے سالانہ کیلنڈر کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ 15جنوری سے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے کے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک، ایف اے، اے ٹی ٹی سی، سرٹیفیکیٹ کورسسز، اوپن ٹیک پروگرامز، بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، اے ٹی ٹی سی، سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک پروگرامز کے داخلہ فارمز 20 فروری تک جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 14فروری تک وصول کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں بی اے، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز شامل ہوں گے اور اِن پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوکر 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ داخلے کے خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر "پراسپکٹس سیل پوائنٹس "قائم کئے جائیں گے اور ان کی معاونت اور رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "انفارمیشن ڈسک/کاﺅنٹرز” قائم کئے جائیں گے۔

%d bloggers like this: