مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان ، تونسہ شریف اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کے کوڑا کرکٹ کی محفوظ تلفی کا آغاز کردیا گیا ہے۔کوڑا کرکٹ کی جگہ پارک بنایا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈمپنگ سائیٹ کا دورہ کیا اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کی ہدایات جاری کیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پندرہ فٹ تک گہرے گڑھے کھود کر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ دفن کیا جائیگا۔اوپر مٹی کی تہہ ڈالی جائے گی جس کےلئے مزید بھاری مشینری لگائی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں داخل ہوتے ہی مہمانوں اور مسافروں کا پہلا سامنا اسی کوڑا سے کرناپڑتا ہے۔بدبو سے ماحول تعفن زدہ ہونے کے ساتھ لوگوں کو سانس لینے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن بہت جلد عوام کو یہاں بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔اس قیمتی رقبہ پر عوام کےلئے وسیع و عریض اور خوبصورت پارک بنایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کی کوڑا کی جلد تلفی کےلئے مزید بھاری مشینری لگاکر دن رات کام کیا جائے۔اس موقع پر چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان().ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان کی کشادگی اور ری۔ڈیزائننگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلد ہی کام شروع کردیا جائیگا۔منصوبہ پر پچاس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چوک کی کشادگی میں حائل 18 دکانیں گرادی جائیں گی اور متعلقہ 23 دکانداروں کو رقبہ اور دکانوں کا معاوضہ ادا کیا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے پل ڈاٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور نقشہ کی مدد سے پل کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پل ڈاٹ کی کشادگی اور خوبصورتی کے پراجیکٹ پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ضروری بجٹ فراہم کردیا گیا ہے قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائیگا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان().کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے غازی پارک اور ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف مقامات کا پیدل چل کر تفصیلی جائزہ لیا سیوریج اور صفائی کے مسائل کا جائزہ لیا۔ کمشنر نسیم صادق نے غازی پارک کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکہ کی تفصیلات سمیت متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو طلب کرلیا۔کمشنر نسیم صادق نے گھنٹہ گھر اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کا جائزہ لیا انہوں نے افسران کو سیوریج پائپ لائن اور ڈرین کی بحالی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی۔مسائل کے ساتھ ان کا ممکنہ حل بھی دریافت کیا۔


ڈیرہ غازی خان () لکڑی کے دھواں کے سبب دم گھٹنے سے موضع وڈور بستی کھیڑا میں بچوں کے لئے ناشتہ بنانے کے بعد دم گھٹنے سے ماں اور تین ماہ کی بیٹی جاں بحق ، باپ اور بیٹا بے ہوش ہسپتال منتقل، ریسکیوذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ دلانہ روڈ پر موضع وڈور کی بستی کھیڑا میں رشینہ بی بی اپنے کمرے میں لکڑیاں جلا کر اپنے بچوں کا ناشتہ بنانے کے بعد جلتی لکڑیاں چھوڑ کر دوازہ مکمل طور پر بند کرکے خاوند اور بچوں کے ہمراہ سو گئی۔ کمرے میں دھواں اکھٹا ہونے کے باعث ان کا دم گھٹ گیا۔ اور والدہ رشینہ بی بی اور اسی کی تین ماہ کی بیٹی نازیہ موقع پر ہی دم توڑگئیں جبکہ خاوند جمال اور چار سالہ بیٹا جمشید بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر والد اور بیٹے کو طبی امداد دینے کے بعد فورا ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا۔جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان(): شہر میں مویشیوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے فوری تدارک کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مویشیوں کے ذریعے پھیلنے والی ٹی بی،بروسیلا،ساڑو جیسی بیماری کے حامل مویشی تلف کردئیے جائیں گے جس کیلئے شہر سے پانچ میل دور جگہ مختص کرلی گئی ہے۔کمشنر نسیم صادق نے انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہری علاقوں میں مویشیوں کے دودھ،گوشت اور فضلہ سے یہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔مویشیوں کے کمروں کی صفائی،دھوپ اور ہوا کا گزر نہ ہونے،مویشیوں کی غلاظت سرعام پھینکنا ان بیماریوں کے پھیلاؤ کی اصل وجہ ہے.آوارہ کتوں سے باؤلے پن کی بھی شکایات آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے شہر میں موجود تمام جگہوں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری مویشیوں کے ضروری ٹیسٹ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی لیبارٹری سے مفت تجزیہ کراسکتے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے عوام سے کہا کہ وہ دودھ خریدتے وقت تسلی کرلیں کہ انہیں ان بیماریوں زدہ دودھ تو فراہم نہیں کیا جارہا۔کمشنر نے کہا کہ عوام ایسے بیمار اور لاغر مویشیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو تلف کر کے انسانوں کو محفوظ کیاجاسکے. کمشنر کی ہدایت پر خصوصی سکواڈ شہر کو سیل کرکے فوری طور پر کام کرے گا۔ضرورت پڑنے پر شہر کی حدود میں چیک پوسٹ بھی قائم کی جاسکتی ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں موجود تمام مویشیوں سے نمونے لئے جائیں اور تجزیہ کرکے لیبارٹری رپورٹ فوری پیش کی جائے اور بیماریوں کی تصدیق کے حامل جانور فوری تلف کر دیئے جائیں گے تاکہ بیماریاں آگے نہ پھیل سکیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ انسانی جان کو محفوظ بنانے کیلئے وقتی طور پر دودھ کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں مویشیوں کی عمارتوں پر خصوصی نشان لگانے کے ساتھ باقاعدہ فہرست بھی مرتب کی جائے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ بروسیلا سے متاثرہ مویشیوں کے پیٹ سے بچہ پیدائش سے قبل گرجاتا ہے اور بیماری دودھ سے انسان میں بھی منتقل ہوسکتی ہے.۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،لائیوسٹاک لیبارٹری سے ڈاکٹر ذکاء سعید،ڈاکٹر شمائلہ اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ملتان روڈ پر قائم سبزی منڈی کا معائنہ کیا۔ پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ کاشتکاروں اور آڑھتیوں سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کسانوں کی فلاح اور غریب صارفین کو معاشی ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کا مقصد قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے زمیندار اور آڑھتی اپنا منافع و کمیشن کم رکھیں تاکہ مارکیٹ میں غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے.


ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ قیمتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے سنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں دفتری امور کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازیخان():ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے قصاب مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹرنے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیرہ غازیخان():کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کئی سال سے زیر التوا درخواستوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے 72 پٹرول پمپس اور پولٹری فارم کے قیام کیلئے این اوسی جاری کردئیے کمشنر نے کہا کہ اگر کسی کے این او سی زیر التوا ہیں تو وہ پیر 30 دسمبرکو کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کی طرف سے غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان میں صنعتیں لانی چاہیے اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے غیر ضروری کاغذات کی تکمیل ہوتی رہے گی۔افسران خطہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے تعاون کریں۔کمشنرنے محکمہ تحفظ ماحولیات کے پاس جمع درخواستوں پر کارروائی کے احکامات جاری کئے اور انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزاروں سے خود رابطہ کر کے این او سی حوالے کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا۔مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کی۔اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔شرکاء نے قومی اور آزادکشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔کوٹ چھٹہ میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے کی۔


ڈیرہ غازیخان():ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت پیغام میں کہاہے کہ سردیاں اپنے عروج پرہیں جس کی وجہ سے دُھندبڑھ رہی ہے لہٰذاحادثات سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ گاڑی چلانے سے قبل گاڑی کی لائٹس، بریکیں ٹائر، ونڈ سکرین، وائپر، ریڈی ایٹر،بیٹری اور گاڑی کی ہیٹ سسٹم کو چیک کر لیاجائے اور فوگ لائٹس آن رکھیں ونڈ سکرین اورسائیڈ سکرین کو صاف رکھا جائے. گاڑیوں کی ہیڈلائیٹس پر یلیو پیپریاینٹی فوگ لائیٹس لگوائی جائیں. دھند میں دیکھنے کیلئے ڈی فوگر استعمال کریں۔اگلی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کی تجاویز کردہ حد نظر سو میٹر تک 60کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ نہ رکھیں۔ دھند کے دوران صاف ستھری سڑکوں کا انتخاب کریں جن کے بارے میں آپ پہلے سے اچھی طرح آگاہ ہوں۔ سٹرک کے درست کنارے پر چلیں،تمام اشاروں کو آن کرنے سے گریز کریں


ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری لگائی. سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد کے علاوہ متعلقہ افسران موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایاجارہاہے سائلین کو عزت و تکریم دے کر ان کے مسائل سنے جاتے ہیں او رحل طلب مسائل فوری کارروائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے گھروں کے نزدیک افسران کو بلا کر ان کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پرتین دن کے اندر عملدرآمد کر کے پیشرفت رپورٹ مرتب کی جائے گی اور درخواست گزاروں کو باقاعدہ مطلع کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان():حکومت پنجاب نے سستی سبزی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے اب عوام کو سبزیاں سستی میسر آئیں گی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام سستی سبزی کے سٹال لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ غازی خان اختر حسین سیال نے کیا انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کر نے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تمام دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنی دکانوں پر مناسب جگہ پر ریٹ لسٹیں آویزاں کریں اوور چارجنگ کر نے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو سستی سبزی کی فراہمی کے سلسلہ میں سستے سبزی سٹال لگا دیئے گئے ہیں جو کہ مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام چلائے جا رہے ہیں کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر سبزی منڈی میں بولی کے دوران اشیاء کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اس سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان():ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار، حدنگاہ صفر ہوگئی شہر کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکل اور کاروں کے ٹکرانے کے حادثات رونما ہوئے جبکہ سردی کی شدت میں بھی بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سردی کی وجہ سے شہری نزلہ زکام، کھانسی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے اس سلسلہ میں ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ شہری گھر سے باہر نکلتے ہوئے گرم ملبوسات کا استعمال کریں اور منہ ناک اور کانوں کو مکمل طور پر ڈھانپ کر باہر نکلیں اس طرح ٹریفک حادثات سے بچاؤکے لیے پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اور گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول میں رکھیں۔


ڈیرہ غازیخان(): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا اچانک معائنہ کیا مریضوں کی عیادت کے ساتھ فراہم طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ادویات اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا۔طاہر فاروق نے کہا کہ تمام سرکاری مراکز صحت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں طب مقدس پیشہ ہے فرائض میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے صفائی اور ہسپتال کے معاملات کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان():انسپکٹر جنرل آف ہولیس پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اے ایس پی حفیظ الرحمن نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ اے ایس پی حفیظ الرحمان نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر حل کر سکیں ڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔ڈی پی او اسد سرفراز کے ویڑن کے مطابق گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ڈیرہ غازیخان():آر پی اوڈیرہ غازیخان عمران احمر کا ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈی جی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا آر پی او عمران احمر نے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے حکاما ت صادر فرمائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے مدنظررکھتے ہوئے عوام کی افسران بالا تک رسائی کو ممکن بنانا گیا ہے جس کا مقصد انصاف کی فراہمی مظلوم کی دادرسی ہے۔ بہتر کمیونٹی پولیسنگ اور باہمی تعاون سے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں پنجاب پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے عوام النا س کو چاہیے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

%d bloggers like this: