دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے ۔

پاک فوج کی جانب سے یوم قائداعظم اور کرسمس کے حوالے سے ڈیرہ میں پہلی بارعظیم الشان تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :پاک فوج کی جانب سے عاطف قیوم نواز شہید پارک کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں 25دسمبریوم قائد اعظم اورکرسمس کے حوالے سے پہلی بار عظیم الشان تقریب کاانعقادکیاگیا۔جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئرشمریز خان ،لیفٹیننٹ کرنل محمد ریاض،لیفٹیننٹ کرنل عاقب ،میجر احمد ،میجر احتشام میجر عبدالحق ،کیپٹن اجمل ،کپٹن علی اور دیگر افسران نےخصوصی طورپر شرکت کی ۔ عاطف قیوم شہید پارک ڈیرہ میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین،ریسکیو 1122 کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام اورڈاکٹر فاروق گل بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں سینٹ تھامس چرچ کے پادری اکمل ،پاردی وکسن اور دیگر چرچز کے پادریوں سمیت شدید سردی اور دھند کےباوجود بڑی تعدادمیںنوجوانوں ، شہر کی تمام عیسائی برادری کے مردوخواتین اور بچے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کہاکہ قائد اعظم محمدعلیجناح کی قیادت میں پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجودمیں آیا۔ قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ پاکستان ہماراگھر ہے ۔ہم نے یہاں پراتحاد اوریگانگت کادرس دیناہے ۔

پاک فوج عوام کی جان ومال وعزت وآبرو کی محافظ ہے ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ،اسٹیشن کمانڈر پریگیڈئیرشمریز اور دیگر مہمانوں نے کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا جبکہ پاک فوج کیجانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ شمریز خان نے اقلیتی برادری کو کرسمس کے موقع پرمبارکباد پیش کی اوران کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہمسب نے محبت اورامن کے ساتھ رہنا ہے ۔پاکستان ہم سب کا ہے ۔ تقریب کے دوران سکولز کے طلباءناظرخان اور ساون جان نے یوم قائداعظم کے حوالے سے تقاریر پیش کیں جبکہ مسجود مہدی نے اپنیشاندار آواز میں ملی نغمے پیش کر تقریب کو گرمائے رکھا ،اس موقع پر مختلف چرچز اور سکول کے بچوں اور بچیوں نے کرسمس گیت اورٹیبلو پیش کرکے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاءسے خوب دادسمیٹی۔ تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض سہیل گل نے سرانجا م دیئے ۔ اس موقع پر مسیحی برادری نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کرسمس کے موقع پر پہلی بار مسیحیبرادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا.گیا ہے جس میں ہرمسیحی فرقے کے افراد نے پورے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لے کر خواب انجوائے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ اس طرحکی انتہائی شاندار تقریب ڈیرہ کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے جوکہ تمام مسیحی برداری کے لئے انتہائی مفید اور سود مند ہونے کے ساتھ انہیں ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا بھی ذریعہ بنی ہے۔انہوںنے پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ پاک فوج آئندہ بھی اس طرح کی شاندار تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی ۔قبل ازیںپاک فوج کی جانب سے کرسمس کی خوشی کے موقع پر ڈیرہ کے تمام چرچز میں کرسمس کی مناسب سے کیک تقسیم کیے گئے اور تمام مسیحی برداری کو کرسمس کی خصوصی مبارکباد پیش کی گئیں ۔
٭٭٭
ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں تقسیم انعاما ت کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں تقسیم انعاما ت کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی پی او ڈیرہ نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں نقدانعاماتاور تعریفی اسناد تقسیم کیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض منصبی میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکارفورس کا سرمایہ افتخار ہیں ۔ خدمت عامہ اورامن و امان کے قیام ہر پولیس افسر کی اولین ترجیحات ہونی چاہیں ۔ ہمارا کام عوام کو سہولت دینا ہے اذیت نہیں۔ لہذا مثبت سوچ اپنا کر فیلڈ ڈیوٹی میں عوام کے مسائلحل کرانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں موجود خود احتسابی کا عمل اس بات کا تقاضا کرتیہے کہ تمام رینک کے پولیس افسران و اہلکار ان محتاط رویہ اپناتے ہوئے اپنے فرائض پیشہ وارانہ تقاضوں اور عین وابستہ توقعات کے مطابق ادا کریں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ پولیس میں کرپشن ، غیر قانونیحراست اور تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے تقریب کے شرکاءپر زور دیا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تمام تر وابستگیوں اور معاشرتی تضادات سے بالا تر ہوکر اپنی توانائیاں صرف اورصرف انسدا د جرائم ، امن و امان کے قیام اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لائیں۔ فیلڈ ورک میں عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کریں اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے کسی بھی موقع پر صبرکا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ تقریب کے دوران ضلعی پولیس سرابرہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے ایمانداری و جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کے دوران نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروںمیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
٭٭٭
نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ تعینات کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کاشف سلام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ تعینات ،، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122جواد خلیل ڈیرہ اسماعیل خان سے ہنگو تبدیل ہوگئے ہیں، انکی جگہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکاشف سلام کو ڈیرہ تعینات کیاگیا ہے ۔انہوںنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈیرہ کا چارج سنبھال لیا۔ کاشف سلام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں۔انکی شاندارکارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انکو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ریسکیورز سے ملاقات کی اور ان کو مزیدجانفشانی اور محنت سے کام سرانجام دینے کی ہدایات دیں ،انہوں نے اس موقع پر ریسکیو1122کی وہیکلز اور آلات کا بھی معائنہ کیا۔
٭٭٭
سیکورٹی دفتر سے ایک لاکھ سے زائد کی رقم غائب ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے سیکورٹی دفتر سے ایک لاکھ 64ہزار روپے کی رقم غائب ، سب انسپکٹر اور ڈرائیور کیخلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔۔ تفصیلات کے مطابق گوملیونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج فریداللہ خان نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ گومل یونیورسٹی کے سیکورٹی دفتر سے ایک لاکھ 64ہزار روپے کی رقم غائب ہوگئی ہے، جوکہ سب انسپکٹر سمیع اللہاور ڈرائیور صادق شاہ نے ملی بھگت سے خیانت کر کے غائب کی ہے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی کامیاب کاروائی ، غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار، دو لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی، مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابقایس ایس او صدر عابد اقبال بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ نائب مارکیٹ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم قطب الدین سکنہ روڈی خیل کو گرفتار کرکے اس سے دولاکھ27ہزار6سو روپے کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
اخبار فروش کا سائیکل چوری ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) غریب محنت کش اخبار فروش کا سائیکل چوری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شبیر احمد نامی اخبار فروش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں اخبار بیچنے کیلئے گیا ہوا تھا اس دوران کسیسائکل چور نے اس کی سائیکل چوری کرلی۔ اخبار فروش یونین کے عہدیداران نے کینٹ پولیس سے سائیکل چور کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
بیروزگاری کے باعث نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بیروزگاری کے باعث نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ۔بیروزگاری اور گھریلوحالات کے باعث رواں سال کے دوران نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں ہولناک حد تک اضافہہوگیا ہے ۔نفسیاتی مریضوں میں مرد اور خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں ،بچے زیادہ تر والدین کے جھگڑوں کے باعث نفسیاتی مرض کا شکار ہورہے ہیں ۔سنٹرل جیل کی مینٹل جیل میں غیر سرکاری اعدادوشمارکے مطابق سینکڑوں نئے مریضوں کو داخل کیاگیا ہے ،اقدام قتل کے بیشتر واقعات میں ملوث ملزمان بھی زیادہ تر ذہنی بیماریوں کا شکار پائے گئے ،شہر میں مختلف مقامات پر ذہنی امراض کا علاج کرنے والےڈاکٹروں کے مطابق ذہنی امراض کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹروںکے مطابق رواں سال کے دوان انہوںنے پچاس ہزار سے زائد نئے مریضوں کا معائنہ کیا ہوگا جبکہ یہ تعدادچند ڈاکٹروں تک ہے جبکہ صوبے میں اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
٭٭٭
خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے بوائی کے وقت ایک بور ی ڈ ی ا ے پی اور ایک بوری پو ٹا شپٹریاں لگانے کیلئے لگائے گئے نشانوں پر بکھیر دیں اور پھر اورپٹریاں بنائیں پھرفصل اگنے کے بعدگوڈی کر کے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اورپانی لگائیں اس کے بعد پھول آنے پرآدھی بوری یوریا مزیدڈالیں ا س سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجائے گا۔پٹریوں پر کا شت کی جا نے والی فصل کو بوائی کے فور ی بعد پانی ا س طرح لگائیں کہ پانی کا شتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے دوسرا پانیہفتہ بعدضروری ہے تا کہ اگاﺅ مکمل ہوسکے ا س کے بعد ہفتہ وار آپیاشی کرتے رہیں، بعد میں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیں ہموار زمین پر کاشت کردہ فصل کو ضرورت کے مطابق صرف 2یا 3پانی کی ضرورتہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پر ایک صحت مند پودا چھوڑ کر فالتو پودے نکا ل دیں پھر بھرپور پیداوار اوراچھی کوالٹی کاخربوزہ حاصل کرنے کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوںسے پاک رکھاجائے فصل کو جڑی بوٹیوںسے صاف رکھنے کیلئے 2سے 3بار گوڈ ی کریں اور پودوں کو مٹھی بھی چڑھادیں۔
٭٭٭
شدیددھند چھائے رہنے اورکہر پڑنے کا بھی امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعل خان سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں شدیددھند چھائے رہنے اور بعض اضلاع میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے، صوبے کے دیگر نشیبی علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ڈیرہ سمیت خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائی رہی جبکہ بعضعلاقوں میں کہر بھی پڑی ہے، جمعہ کے روز بھی ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ ڈیرہ میں جمعرات کے روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
٭٭٭
ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز نے بھی ایم بی بی ایس کا روپ دھار لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر سمیت ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز نے بھی ایم بی بی ایس کا روپ دھار لیا ۔شہر سمیت ضلع بھر میں انڈر میڑک عطائی ڈاکٹرز کی بھر مار ہوچکی ہے ۔محکمہ صحت سمیت دیگر ذمہ داراننے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جگہ جگہ میٹرنٹی ہومز ،زچہ بچہ سنٹرز اور عطائی ڈاکٹرز کے کلینکوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ۔گلی محلوں میں قائم ہونے والے منی ہسپتالاور میڈیکل سٹور پر جنسی ونشے کی ادویات باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر اور انڈر میڑک عطائی ڈاکٹرز سرجن بن کر سرعام شہریوں کے آپریشن کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔گلیمحلوں کے عطائی ڈاکٹرز مرض کی تشخیص کیے بغیر شہریوں کو ناقص وغیر معیاری ادویات تھما کر ہزاروں روپے وصول کرلیتے ہیں جس سے مزید بیماری کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مریض ٹھیک ہونے کیبجائے مزید موذی مرض میں مبتلا ہوکر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے ۔اتنا کچھ ہونے کے باوجود اور بار بار خبریں شائع ہونے کے بعد بھی تاحال ان ٹرینڈ انڈر میٹرک عطائی ڈاکٹرز کے خلاف محکمہصحت کی ضلعی انتظامیہ کاروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں جاچکی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،صوبائی وزیر صحت ،کمشنرڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
کاشتکار سبزیوں کی نرسریوں کو کورے سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار سبزیوں کی نرسریوں کو کورے سے بچانے کے لئے نرسریوں کے کھیتوں میں شمال مغرب جانب سرکنڈہ یا سرکیاں لگائیں‘پلاسٹک کیشیٹ میسرہو تو اس سے ہر روزشام کو نرسری ڈھانپ دیں اورصبح9بجے پلاسٹک اتاردیں یا باریک سریئے کی 60سنٹی میٹر اونچی کمانیں بناکر چھوٹی سرنگ کی شکل بنالیں اور اس کے اوپر پلاسٹک ڈالیں ‘شمال کیطرف سے پلاسٹک کا کنارہ مٹی میں دبادیں اور جنوبی کنارہ کھلا رکھیں تاکہ پانی لگانے یا گوڈی وغیرہ کرتے وقت اسے اوپر اٹھایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت اس کنارے پر اینٹ رکھ کر اس کوبندکردیں‘ اگر نرسری میں کہیں بیماری نظرآئے تو اس کا پانی فوراً روک دیں اوربیمار اور مرجھائے ہوئے پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر گڑھے میں دبادیں۔
٭٭٭
سرکاری نوکری کا حصول ،بیروزگار نوجوانوں نے والدین کو کنگال کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری نوکری کا حصول ،بیروزگار نوجوانوںنے والدین کو کنگال کردیا ،سرکاری نوکری کے حصول کے لئے بیروز گارنوجوانوں نے فیسوں کی مدمیں والدین کو کنگال کردیاہے جبکہحکومتی خزانوں میں سرکاری نوکریوں کے حصول کے لئے جمع ہونے والی رقوم کروڑوں روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں بیروزگار نوجوان لاکھوں روپے کے مقروض ہوگئے ہیں ،مختلف وفاقی اور صوبائی محکموںمیں مختلف آسامیوں کی نوکریوں کے آن لائن اور فارم رجسٹریشن جمع کروانے کے دوران 300 روپے سے 1000 ہزار روپے تک جمع کرنا لازمی ہے ۔مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے سینکڑوں آسامیوںکے لئے لاکھوں کی تعداد میں اعلی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان درخواستیں جمع کرتے ہیں ،درخواستیں جمع کرنے کے لئے نوجوانوں کوفارم کے ساتھ رقوم کی ادائیگی کے باعث نوجوان خودلاکھوں روپے کے قرضدار ہوگئے ہیں جبکہ والدین کو بھی کنگال کردیاہے جبکہ ٹیسٹ انٹرویو میں سینکڑوں نوجوان فیل ہوجاتے ہیں جبکہ بیشتر اوقات حکومت کی جانب سے پرچے آﺅٹ ہونے پر ٹیسٹوں کو منسوخ کیا جاتا ہے جس سے بھیہزاروں روپے ضائع ہوجاتے ہیں جس سے نوجوان دلبرداشتہ ہوتے ہیں ،بیروزگاری کے باعث زیادہ تر نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ بعض نوجوان نفسیاتی بیمار ہوگئے ہیں ،شہر میں بیروزگاری کے باعثاعلی تعلیم یافتہ نوجوان چھوٹی چھوٹی آسامیوں کے لئے بھی درخواستیں دے رہے ہیں جبکہ بیشتر بیروزگار نوجوانوںنے ہاتھ ریڑھی پر سامان فروخت کرنا شروع کردیاہے۔
٭٭٭
بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کاخدشہ رہتاہے لہذاکاشتکاراس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اورتنے کے گلاﺅ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری پرابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاﺅکیبیماری کا حملہ ہوسکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپرزمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آورہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورانشان پڑ جاتاہے جس پر اگرفوری قابونہ پایا جائے تو یہ تنے کوخشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے لہٰذاکاشتکار پنیری پر خاص نظررکھیں۔
٭٭٭
نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام ،رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام ،رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع ۔نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے دوسری مرتبہ ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے ،ای سہولتمراکز پر پندرہ جنوری 2020 تک آن لائن رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ۔آن لائن رجسٹریشن کے آغاز میں 15 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی پھر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی اور اب 15 سمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئیتاہم نادرا نے دوسری مرتبہ بھی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ اور ڈیڈ لائن میں تبدیلی کردی ہے ۔آن لائن رجسٹریشن کے لئے 250 روپے فیس مقرر کردی گئی ہے۔
٭٭٭
ماہ دسمبرکے دوران آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھیں،محکمہ زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ دسمبرکے دوران آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھیں اور پودوں پر نئی منزلیں نہ نکلنے دیں‘ نیز رواں ماہ کے دوران ہرقسم کیپھوٹ کو کاٹنے کے علاوہ موثرزہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں ماہ جنوری تک خوابیدگی کی حالت میںرکھناچاہئیے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندرداخل ہوکر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھاﺅ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغبان پودے میں غیر ضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سےسپرے کریں اور پودے میں نئی آنے والی پھوٹ کی چیکنگ اور اس کی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزیدہدایت کی کہ وہ ماہ دسمبر کے آخرتک کھادیں ڈالنے کا عمل بھی مکمل کرلیںتاکہ پودے کی بہتر پیداوارمیں مددمل سکے۔
٭٭٭
مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے، 31 دسمبر کے بعد میسیجنگ ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز اور ونڈوز موبائل فون پر کام کرنا بندکر دے گی۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں ،31 دسمبر کے بعد ان کےموبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کریگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فونصارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھاینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردیگا۔ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورڑن یا اس سے پہلے والا ورڑن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروریسے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔اسی طرح ایپل کی بات کی جائے تو آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورڑن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیںملے گی۔واٹس نے ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاونٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں۔
٭٭٭
قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہیلتھ کارڈ دیے جانے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہیلتھ کارڈ دیے جانے کا امکان، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رقوم سے ملک چلتا ہےاس لیے ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خاص قدر کرنی چاہیے، سفارتخانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کو انعام بھی دیں گے۔تفصیلاتکے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رقوم سے ملک چلتا ہے اس لیے ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خاص قدر کرنی چاہیے۔سفارتخانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک سے قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے اسکیم تیار کی جارہی ہے، قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کیتجویز ہے جبکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کو انعام بھی دیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کا سب سے بڑا کام عوام کی زندگی آسان کرنا ہے، عوام کی خدمت کر کے ہی ملک کو عظیم بنایا جاسکتاہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ملک میں میرٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ 2020 پاکستان کی ترقی کاسال ہوگا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم عظیم ملک اس وقت بنیں گے جب ہماری حکومت اپنے عوام کے لیے کام کریں گے۔ ہمارے عوام فرسودہ نظام میں دبے ہوئے ہیں،نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے،رواںسال عوام کے لیے نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔
٭٭٭
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ گیا ، ملک کے بہت سے علاقوں میں صبح کے وقت اندھیرا چھا گیا۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سورج گرہن کو 20 سال بعد پاکستان میں انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے، سورج کے 80فیصد حصے کو گرہن لگاتاہم سورج گرہن کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا، گرہن کو ملککے ساحلی علاقوں یعنی کراچی اور گوادر سے سب سے زیادہ دیکھا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں سے بھی اس کو دیکھا گیا لیکن ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید دھند اور بادلوں کے باعث براہراست سورج گرہن نہ دیکھ سکے ، اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی گئیں کہ گرہن کے وقت سورج کو نہ ہی دیکھا جائے تو بہتر ہے، کیونکہ یہ اتنا خطرناک گرہن ہے جس سے انسانی آنکھ کو شدید نقصانپہنچ سکتا ہے، بلکہ مسلسل دیکھنے سے انسان کی آنکھ کی بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہیں، اسی لئے سورج گرہن کے وقت محتاط رہا جائے تو بہتر ہے۔ اس سال سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔ سورجگرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا جو دوپہر ایک بج کر 06 منٹ پر ختم ہو ا۔ رپورٹس کے مطابق 8بج کر 37 منٹ پر مکمل سورج گرہن وقوع پزیر ہوا۔ واضح رہے کہ یہ رواں برسکا چوتھا اور آخری سورج گرہن ہے، سال 2019 میں 06 جنوری کو جزوی سورج گرہن ہوا تھا،سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی میں ہوا تھا ،پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میںنہیں دیکھا گیا تھا ،تاہم سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author