دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں وطن عزیز کو مشکلات کے اس بھنور سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں،سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک آخرینہج پر پہنچ چکا تھا،

حکومت ہر سیکٹر میں بہتری لانے کے لئیے نئی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے،کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،تعلیم صحت بنیادی مسائل سمیت عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور انہیں حل کرنے میں وہ اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں،

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک سرور شہید میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بننے والے بہار فیڈر اور عزیز فیڈر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں ڈینٹل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا،افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن، میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرور شہید ڈاکٹر ضیاء انجم،میاں رفیق احمد قریشی،میاں وسیم احمد قریشی،رانا اورنگزیب اشرف،

ظاہر خان، غنی خان،عبدالواحد خان، میاں جاوید شاہ،پیر ماجد گیلانی منظور شاہ،چوہدری روف الرحمان،ملک مظہر آرائیں،زاہد خان گورمانی،میاں حسن علی قریشی،ذیشان نیازی سمیت واپڈا کے افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں سمیت علاقہ کی سماجی وشہری حلقوں کی کثیر تعداد موجود تھی،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس شارٹ ٹرم پلاننگ کی بجائے لانگ ٹرم پلان کی جانب ہے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر فائدہ ہو، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور بلا تفریق احتساب بھی جاری رہے گا،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی سے محروم رہا، ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق وامتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا،

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو بجلی کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور بالآخر ان کی کاوشوں سے ایک سال کے قلیی عرصہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے اڈہ بہار اور عزیز فیڈر کا منصوبہ فراہم کیا ہے جو کہ اڈہ بہار سے ریاض آباد تک کام کریں گے،

مذکورہ منصوبہ عوام کی ایک دیرینہ ضرورت تھی جس کے حل ہونے سے علاقے کی بہت بڑی آبادی کے گھرانے روشن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دہلیز پر طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، اب دانتوں کے مریضوں کو چوک سرور شہید سے باہر علاج کیلئے نہیں جانا پڑے گا،

عوام سرکاری سطح پر طبی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں،انہوں نے کہا کہ 35سال سے اس علاقے کو محروم رکھا گیا تھا،اس علاقے پر کسی نے توجہ نہیں دی مگر پی ٹی آئی کی حکومت ترقی سے محروم علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے جس کے باعث بتدریج لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،

اس موقع پر معززین علاقہ نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی طرف سے علاقے کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔


کوٹ ادو

کمشنر کا حکم، ڈپٹی کمشنرکی ہدایت،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ متحرک ہو گئے،علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ،وارڈوں میں صفائی انتظامات بھی چیک کیے،اس بارے تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق اورڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹرفیاض علی جتالہ متحرک ہو گئے،

شدید سردی اور دھند میں علی الصبح سبزی منڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نینیلامی کے عمل کے معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی بھی کرائی،اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر چوہدری مظہر، سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید سمیت دیگر آڑھتی بھی موجود تھے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہاکہ غریب عوام کو معیاری پھل اور سبزیاں سستے داموں فراہم کرنے کیلئے سبزی منڈی سے ہی قیمتیں کم کی جائیں اور اس کیلئے آڑھتیوں کا تعاون اہم کردار ادا کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کا جائزہ لیاجائے گا، کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی،

بعد ازاں انہوں نے محلہ غریب آباد وارڈ نمبر14ای سمیت شہر کے مختلف وارڈوں میں صفائی کے نظام کا معائنہ کیا اور وارڈ نمبر14ای محلہ غریب آباد میں مختلف گلیوں کی صفائی اپنی نگرانی میں کرائی،انہوں نے عملہ صفائی کو تنبیہ کی کہ نکاسی آب کی لائنوں، گٹرز اور نالیوں کی صفائی بھی روزانہ کی بنیادپر جائے،

انہوں نے مختلف وارڈوں اور محلوں میں صفائی کا معائنہ کیا اورعملہ صفائی کے انچار ج کوہدایت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ عملہ صفائی کی روزانہ ما نیٹر نگ کو موئثر اور فعا ل بنائیں،عملہ صفائی کی حاضری اور اپنی اپنی جگہ پر کا م کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر یں اورعملہ صفائی کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ

وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تمام وارڈوں میں اچانک چھاپے مارتے رہیں گے اور کوتاہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بعد ازاں انہوں نے عملہ کی حاضریاں بھی چیک کیں ۔


کوٹ ادو

سردی کی شدت میں اضافہ، کوٹ ادو کے گنجان آبا علاقوں میں سوئی گیس بند،ریلوے لائن پار آبادی و شہری علاقوں کو جانے والی سوئی گیس کی اکثر لائنوں میں پریشر انتہائی کم،لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی،خواتین کو کھاناپکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباء وطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،

صارفین کا شدید احتجاج،لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے اور پریشر نہ بڑھانے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی دھمکی،اس بارے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کئی روز سے بند ہے،

شہر کے گنجان آباد علاقہ بستی سندھی میں ایک 10روز سے سوئی گیس بند ہے جبکہ بس اڈہ،وارڈ نمبر1محلہ موچی والا، ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،وارڈ نمبر11،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے

جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،دوسری طر ف لائن پاررات8بجے سے صبح7بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے،

مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے سے رات کے اوقات میں کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صبح کے وقت نہ ہونے پرسرکاری ونجی ملازمین سمیت سکول جانے والے طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،

صارفین حاجی عبدالرزاق،شیخ غلام مصطفیٰ،شیخ رفیق احمد،شیخ مقصود احمد،حاجی عبدالقدوس،حافظ محمد سعید،شفیق انور شاز،عمران میرنے کہا کہسردیاں بڑھتے ہی سوئی گیس بند ہو گئی ہے جبکہ ان کے علاقے میں پریشر انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے انہیں شدید مشکلات ہیں،

انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

نامعلوم شہری کا موٹر سائیکل چوری اٹھا کرلے گئے،رفع حاجت کیلئے جانے والی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،مسلح افراد نے محنت کش کی بہو اغواء کرلی،عادی چور خادم سے لاکھوں مالیتی بکرے چوری کرکے لے گئے،

پسٹل لیکر گھومنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق واپڈا کالونی کوٹ ادو کا رہائشی عدیل ارشد گزشتہ روز سبزی منڈی سبزیاں لینے گیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری189ایم ایچ کے وہین کھڑی کردی،خریداری کے بعد واپ آیا

تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ
شرقی میں منیر حسین گشکوری کی بیوی رمشہ بی بی گزشتہ شب گھر کے باہر رفع حاجت کیلئے گئی

جہاں پر موجود اوباش اسماعیل گشکوری ایک نامعلوم نے اسے قابو کرلیا اور اسماعیل نے اس کی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع بھری ہوگ میں واحد بخش لاڑ کی بہو حمیر ہ بی بی کو امین چوہان،

امان اللہ چوہان،شفیق چوہان،احسان چنگڑ،عبدالستار چوہان،5نامعلوم نے اغواء کرلیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ڈوگر کلاسرہ میں رحیم ماڈل فارم سے جعفر آرائیں،عبدالغفور آرائیں،عابی آرائیں 4نامعلوم نے7بکرے مالیتی5لاکھ چوری کرلئے،

پولیس سنانواں نے دوران گشت موضع پتی سلطان محمود میں پسٹل لیکر گھومنے والے موضع شادیخان منڈا کے رہائشی عبدالقدیر اعوان کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،

About The Author