مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

مٹن اور چکن کڑاہی کے ریٹ مقرر ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ کا اہم اجلاس میں پہلی بار عوام کے لئے ریلیف ،ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے مٹن اور چکن کڑاہی سمیت ہوٹلز کے دیگر کھانوںکے ریٹ شدید عوامی مطالبہ پر نرخ نامہ میں شامل کردیئے گئے ،مٹن کڑاہی1100 روپے چکن کڑاہی 500 روپے فی کلو ،ثوبت چار نفر بمعہ پیس 1000 روپے ، چائے 15 روپے دودھ پتی 20 روپے فی کپمقرر،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،شہریوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے حکام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کردیا،ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ منعقد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،ہوٹلز مالکان اور تاجربرادری موجود تھے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں کی جانب سے ہوٹلزمالکان کی لوٹ مار کی روک تھام کے لئے مٹن اور چکن گڑھائی سمیت ہوٹلز کے دیگر کھانوں کے ریٹ سرکاری طور پر مقرر کرنے کاپرزور مطالبہ کیاگیاتھا جس پر ڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی کے گزشتہ اجلاس کےموقع پر ان کے نرخ مقرر کرکے انہیں نرخ نامہ میں شامل کرتودیاگیا لیکن ہوٹلز مافیا کے شدید ردعمل اور دباﺅ کے باعث ان پر عمل درآمد روک دیاگیا جس پر شہریوں کی جانب سے شدید غم وغصہ کا اظہار کیاگیا اورضلعی انتظامیہ سے ہوٹلز کے کھانوں کے ریٹ سرکاری نرخ نامہ میں شامل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ،منگل کے روز پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے عوام کو ریلیف دینے اورشہریوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر قریبی اضلاع کے ریٹوں کے تفصیلی معائنہ کے بعد ہوٹلز کے کھانوں کے ریٹ سرکاری طور پر مقرر کرکے انہیں نرخ نامہ میں شامل کرد یا ہے جس سے شہریوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔محکمہ فوڈ کے حکام کے مطابق شدید عوامی مطالبہ پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار ہوٹلوں کے کھانوں کو بھی ریٹ لسٹ میں شامل کرلیاگیا ہے اور ضلع بھر میں اس کا اطلاع بھی کردیاگیاجس کی خلاف ورزیکرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سرکاری مقرر کردہ ریٹوں کے مطابق مٹن کڑاہی 1100 روپے فی کلو،چکن کڑاہی 500 روپے فی کلو ، فل چکن بروسٹ 500 روپے ،سادہ گوشت سالن (بیف) فی پلیٹ بمعہ روٹی0 10روپے ،سادہ گوشت سالن (مٹن)150 روپے فی پلیٹ بمعہ روٹی ،مرغی سالن فی پلیٹ بمع روٹی 100 روپے،,قیمہ ،مغز فی پلیٹ سالن بمعہ روٹی 100 روپے ،سبزی دال فی پلیٹ بمع روٹی 60 سے 80روپے مقرر کردیئے گئے ہیں۔چکن بروسٹ (فل چکن ) 500 روپے ،ثوبت چار نفر (بمعہ چار چکن پیس ) 1000 روپے ،مقرر کیے گئے ۔اس طرح پلاﺅکو بھی پہلی بار نرخ نامہ میں شامل کیاگیا جس کے تحتگوشت پلاﺅفی کلو 300روپے اورمرغ پلاﺅ280 روپے ،سادہ پلاﺅ 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں ۔ تندوری روٹی / مانا 150 گرام 10 روپے ،75 گرام 05 روپے ،چائے دودھ پتی فی کپ(170ml)کی قیمت 20 روپے جبکہ جائے تیار شدہ فی کپ (170ml )کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔

٭٭٭
تاجر برادری کی بجلی اور گیس کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس ڈیرہ میں سردیوں کے دنوں میں بجلی اور گیس کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت،پی ٹی آئی کی حکومت نے صحیح معنوں میںتبدیلی لاکر عوام کو تیس چالیس سال قبل چولہوں ،لکڑی اور کوئلے کے دور میں داخل کردیا ،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ اختر علی منعقد ہوا جس میں سہیل احمد اعظمی ،محمدرمضان ،چوہدری جمیل احمد ،محمد نواز ،چوہدری خلیل نمبردار ،محمد جاوید ،محمد اشرف ،شیر خان ، محمد اشرف ،غلام سبحانی،محمد فاروق ،امان اللہ ،نعیم قریشی دویگر نے شرکت کی ،اجلاس میں شدید سردی کے دنوں میں سوئیگیس اور بجلی کی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور اڈوں کو بلا وجہ کاٹ کر ڈیرہ کی پندرہ لاکھ عوام کو اندھیروں کے دوران میں داخل کرنے اور انہیں دوبارہ لکڑی ،کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور کردینے کی سخت الفاظ میںمذمت کی گئی اور یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں دوسو فیصد سے زائد اضافے کی تجویز کو وآپس لینے اور اپوزیشن سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کامطالبہ کیاگیا ،تاجروں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے اورایم پی اے مکمل ناکام ثابت ہوچکے ہیں ،ان کا عوام اور ان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔اجلاس میں غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کی مذمت کی گئی اور ٹی ایم اے ،محکمہ مال واپڈا ،گیس اوردیگراداروںمیں جاری کرپشن کو روکنے کے لئے ٹھوس ا قدامات کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔
٭٭٭
ڈی پی او ڈیرہ کا کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ کیپٹن(ر) واحد محمود کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ڈیرہ شہر کے تمام چرچز اور ناکہ بندیوں کا خصوصی دورہکیاگیا ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے افسران اور جوانوں کو کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے ۔انہوںنے شہر کے تمام چرچ منتظمین سے بھی ملاقات کی اورپولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ چرچز کی انتظامیہ کو ساتھ لیکر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے ڈیرہ پولیس کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس کے کیک بھی پیش کیے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیلخان میں 25 دسمبر کو منعقد ہونے والے مسیحی برادری کی مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس گشت بڑھا دیا گیا ،چرچز کے احاطے اور ملحقہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کیمدد سے الیکٹرانک مانیٹرنگ بھی کی گئی اور پورا ریکارڈ کیمروں میں محفوظ کیا گیا چرچز کے قریب کی گزرگاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جاتی رہیتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا پیشگی تدارک ممکن بنایا جاسکے۔
٭٭٭
چشمہ روڈ بند کرنے پر پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چشمہ روڈ بند کرنے پر پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ، گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی خرید کے ریٹ کے تنازعہ پر المعز شوگر ملز کے قریب چشمہ روڈبند کرنے پر پہاڑپور پولیس نے 15ٹریکٹر ڈرائیورز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، 5افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گنے کے حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی خریداری کے ریٹ کے تنازعہ پر تھانہ پہاڑ کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈپر کاشتکاروں نے احتجاجاً المعز شوگر ملز کے سامنے گنے کی ٹرالیاں روڈ پر کھڑی کرکے احتجاج کیا تھا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہونے پر پہاڑ پور پولیس نے 15ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز اور کاشتکاروں کیخلافمقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمے میں5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
٭٭٭
مسیحی برداری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس جوش وجذبے کے ساتھ منایا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مسیحی برداری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس جوش وجذبے کے ساتھ منایا ۔اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ۔مسیحی برادری کی کرسمس کےحوالے سے اندورن شہر منعقد ہونےوالی تمام تقریبات بخیر خوبی انجام پا گئیں، تحصیل حکومت کی جانب سے غریب مفلس مسیحی افراد کیلئے امدادی سامان اور راشن فراہم کیاگیا ۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوارکرسمس کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی رسم و رواج کے مطابق عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں 25دسمبر کی رات 12بجے کے بعد سےتقریبات شروع ہو گئیں سخت سردی کے باوجودمسیحی برادری کے چھوٹوں بڑوں نے عبادت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ دن کے آغاز پر انہوں نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد پیش کیںاس موقع پر انہوںنے ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں طلب کیں۔ گر جا گھروں میں کیک کے علاوہ مشروبات اورعبادت کے دوران ان کیلئے سوپ وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ، مسیحی برادری کی عبادات کے تحفظ کیلئےضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کر رکھے تھے ۔
٭٭٭
پولیس لائن ڈیرہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو مسلمانون کے لئے ایک الگ اور آذاد رریاست قائم کرنے کی خواہش کے نتیجے مینہمارا پیار ا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کے لئے ہمارے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیاں اس بات کے متقاضی ہیں کہ اس وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے ہم دن رات محنت کرکےبابائے قوم کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں ۔وہ گزشتہ روز پولیس لائن ڈیرہ میں پاسبان ملت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔۔اس موقع پر پولیس افسران اور دیگر جوان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ڈی پی او ڈیرہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ 1947 کو قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح کے خطہ صدارتدستور ساز اسمبلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس عظیم مملکت پاکستان کو خوش وخوشحال بنانا چاہتے ہیں تو ہم نے اپنی پوری توجہ لوگون بالخصوص غریب طبقے کی فلاح وبہبود پر مرکوز کرنی پڑے گی ۔انہوں نے کہاہے کہ بابائے قوم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے ہم اس مملکت خداداد کو ترقیوخوشحالی کی طرف گامزن کرسکتے ہیں جہاں اس ملک باسی ایک آذاد اور پرامن فضاءمیں اپنی زندگی بسر کریں گے اور پاکستان کےتابناک مستقبل کے حوالے سے بابائے ملت قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسر ڈیرہ حافظ واحد محمود نے قائد اعظم کی 144 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیککاٹ کر ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا،،تقریب کا آغاز ختم قرانی مجید سے کیاگیا جبکہ ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،
٭٭٭
ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عدالتی احکامات پر انعام اللہ کنڈی ایڈوکیٹ تشدد کیس میں صدر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر عابد اقبال ،اے ایس آئی طیب قادر ،محرر محمد نعمان اور کانسٹیبل ارسلان سمیتآٹھ نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ،علاقہ رتہ کلاچی کے رہائشی وجاہت اللہ ولد برکت اللہ قوم کنڈی کی جانب سے عدالتی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج دیرہ سید عارف شاہکی جانب سے ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیاگیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر عابد اقبال نے ان کے چچالیاقتکی درخوراست پر ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے اندرغیرقانونی طو رپر زبردستی داخل ہوکر مجھے ،انعام اللہ کنڈی ایڈووکیٹ،مہرن اور وسیم اللہ کنڈی کو تشدد کانشانہ بنا کر تھانے لے گیا جہاں اس نے ہمیںدوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا ، درخواست گزار وجاہت کنڈی کے مطابق ان کا اپنے چچالیاقت کنڈی کے ساتھ مکان کا تنازع چل رہا ہے ۔چچا نے پولیس سے میلملاپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور ہم چاروں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیاجہاں پر ہمیں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ، بعدازاں وکلاءکی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ نے زیر دفعہ 100 ض ف کے تحت بیلف کے ذریعے ہمیں بازیاب کرایا گیا اور ہم نے عدالت سے ضمانتحاصل کی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ڈیرہ کو ایم ایل سی رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ،ڈیپی پی ڈیرہ نے اس پر جرم زیر دفعات .148.149 452.342.336.337A(ii) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لئے اپنی رائے دی تاہم ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہ ہونے پرعدالت میں درخواست گزاری گئی۔
٭٭٭
کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے باعث ہائی الرٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہائی الرٹ جاری کردیا ،پشاور ہائی کورٹ کی کار پارکنگ کے باہر ہونےوالے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے تاہم کرسمس کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے تمام حساس ترین چرچز کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردیگئی ہے ۔ڈیرہ میں کینٹ اور سٹی کے علاقوں میں چرچز کی سیکورٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ،کرسمس کے موقع پر ڈیرہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کیاگیا ،کینٹ اور سٹی کے تمام چرچزپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کے علاوہ ایف سی کی نفری بھی تعینات کی گئی
٭٭٭
ڈیرہ میں سردی کی شدید لہر ،گیس پائپوں میں جام ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں سردی کی شدید لہر ،گیس پائپوں میں جام ہوگئی ،ڈیرہ اسماعیل خان شہر سمیت مختلف مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث چھوٹے اور نومولود بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں ،خشک سردی کے باعث ڈرائی فروٹ اور گرم خوراک کی دکانوں پر رش دیکھا جارہا ہے ،شام کے بعد شہرکے مختلف علاقون میں ٹھنڈی تیز ہوائیں چلتی ہیں ،گیس کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بعض علاقوں میں شدید سردی کے باعث نہروں کا پانی بھی جم کررہ گیا ہے ،محکمہموسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک ڈیرہ میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث پہاڑی علاقوں کے شہری میدانی علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں،جس کے باعث میدانی علاقوں میں کرایوں کے گھروں کے کرایہ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں اور کلینکس میں بچوں کو بڑی تعداد میں لایا جارہاہے اور رات دس بجے کے بعد ڈیرہ کی شاہراہیں خاموش ہوجاتی ہیں ۔
٭٭٭
سرکاری اور غیر سرکاری کالجز میں تعطیلات کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے میدانی وپہاری علاقوں کے سرکاری اور غیر سرکاری کالجز میں تعطیلات کردی گئی ہیں ۔پرائیویٹ سکولوں اور یونیورسٹیوں کی پہلے سے ہیتعطیلات کردی گئی تھیں ۔اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر کے مردانہ وزنانہ کالجز میدانی علاقوں میں چوبیس دسمبر سے اکتیس دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 29 فروری 2020 تک تعطیلات رہیں گی۔
٭٭٭
پانچ مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پانچ مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیار ،پانچ مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیار کرلی گئیں ،سابق ادوار میں پانچ مرلے تک کےگھروں پر محکمہ ایکسائز کے ٹیکسوں کو ختم کیاگیا تھا تاہم اب پانچ مرلے سے کم کرکے اسے تین مرلے تک لایا جارہا ہے اور تین مرلے تک محکمہ ایکسائز کے ٹیکس معاف ہوں گے جبکہ تین سے زائد مرلے کےمکانات پر ٹیکس لگایا جائے گا ۔محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال 2020.21 کے بجٹ میںممکنہ طور پر اسے نافذ العمل کردیاجائے گا۔صوبائی حکومت کو دی جانے والی تجاویز کی منظوریدینے کے بعد اس پر ممکنہ طور پر عمل دراامد کیا جائے گا ،محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق پانچ مرلے تک ٹیکس معاف کرنے اور شراب کے پرمٹ ختم کرنے سے محکمہ ایکسائز کو لاکھوں روپے کے خسارے کا سامناکرنا پڑرہا ہے اور رواں مالی سال میں بھی محکمہ ایکسائز نے اپنا ٹارگٹ تاحال پورا نہیں کیا ہے ،محکمہ ایکسائز کو ٹیکسوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے اور خسارے کے باعث یہ تجویز دی گئی ہے
٭٭٭
سوشل میڈیا کے باعث لوگوں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سوشل میڈیا کے باعث لوگوںخاص کر طلباءمیں کتب بینی کا رحجان دم توڑنے لگا،انٹر نیٹ اور فیس بک نے نئی نسل سے کتابیں پڑھنے کا شوق چھین لیا ،بک اسٹالز ویران ہوگئے،سوشل میڈیا بہت تبدیلیاں لے آیا ،انٹر نیٹ عام ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ ،فیس بک ،انسٹا گرام ،ٹویڑسمیت سوشل میڈیا نے نئی نسل سے کتابوں کا مطالعہ کرنا اور کتب بینی کا شوق چھین لیا ہے جس سے سٹالزویران ہوگئے ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان شہرسمیت دیگر کئی مقامات پر بک اسٹالز لگائے جاتے تھے جہاں بوڑھے بچے ،نوجوان ذوق وشوق سے جاتے ،کتابوں کے بارے میں چھان بین کی جاتی اور مختلفموضوعات کی کتابیں خریدی جاتیں ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا جہاں بہت ساری تبدیلیاں لایا ہے وہاں سوشل میڈیا نے نئی نسل کے ہاتھوں سے کتابیں اور رسالے بھی چھین لیے ہیں ۔ماہرینتعلیم کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کتب بینی کی طرف راغب کریں تاکہ بچوں کو علم حاصل کرنے میں دلچسپی پیدا ہو،
٭٭٭
سینہ کے امراض میں مبتلا مریض احتیاط کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سینہ کے امراض میں مبتلا مریض اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے احتیاط کریں ،طبی ماہرین نے سینہ کے امراض میں مبتلا مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنےآپ کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،گرم کپڑوں کا استعمال معمول بنالیں ،خصوصاًبچوں کو سردی سے بچائیں ،سردی کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔انہوںنے کہا کہ سخت سردی سے شہریوں سمیت بچے ،بوڑھے نمونہ کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں جو کہ بسااوقات خصوصاًمعمر افراد میں مرض جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نمونیہ سے بچاﺅ کےلئے اس موسم میںویکسین انجکشن لگوانا مفید ثابت ہوتا ہے ۔ایسے تمام افراد جن کو سردی سے بخار آتا ہو سینے میں درد محسود ہو اور سانس لینے میں دشواری پیش آئے انہیں چاہیے کہ وہ ہسپتال کے شعبہ امراض سینہمیں معائنہ کروائیں تاکہ بروقت مرض پر قابو پایا جاسکے ۔
٭٭٭
سیتلائٹ ڈش پر پی ٹی وی سپورٹس کی بندش پر نوجوان کھلاڑی سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان کے قومی کھیلوں کا چینل پاکستانی قوم سے دور،سیتلائٹ ڈش پر پی ٹی وی سپورٹس کی بندش پر نوجوان کھلاڑی سراپا احتجاج،نوجوانوں کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے

پی ٹی وی سپورٹس سیٹلائٹ پر بحال کروانے کا مطالبہ ۔ڈیرہ ضلع بھر کے نوجوانوں سمیت شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی قومی کھیلوں کا چینل پی ٹی وی سپورٹس عرصہدراز سے سیٹلائٹ پر پاکستانی شہریوں سمیت نوجوانوں کو کرکٹ میچز سمیت دیگر قومی وانٹر یشنل کھیل دکھا کر شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کررہا تھا ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پرسر اقتدار آنے کےبعد اچانک نامعلوم وجوہات کی بناءپر سپورٹس چینل بند کردیاگیا جس کی وجہ سے نوجوانوں سمیت شہریوں کو کرکٹ سمیت دیگر کھیل دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔نوجوانوں سمیت شہری حلقوں نے وزیر اعظمپاکستان عمران خان ،مشیر وزیر اعظم پاکستان اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کو دوبارہ سیٹلائٹ پر بحال کیا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے مفتفراہم کی جانے والی سہولت سے شہری مستفید ہوسکیں ۔
٭٭٭
پانچ تھانوں میں ایس ایچ او تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا ایکسائز کے پانچ تھانوں میں ایس ایچ او تعینات۔ ڈائریکٹوریٹ ایکسائیز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس نے خیبر پختونخوا کے پانچ تھانوں میںایس ایچ او تعینات کر دئیے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ سے جاری مراسلے کے مطابق انسپکٹر شہزاد انور کو ڈیرہ اسماعیل خان ،انسپکٹر عاقب نواز کو ایکسائیز پولیس سٹیشن پشاور، انسپکٹر وکیل خان کو سوات، انسپکٹر سردار شاہد کوایبٹ آبا جبکہ سب انسپکٹر محمد ریاض کو ایکسائیز تھانہ مردان میں ایس ایچ او تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔
٭٭٭
رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کیتوقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس دوران خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا،بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 03 ڈگریسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
٭٭٭
ستمبر کاشتہ کماد کی کٹائی و پیلائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے ستمبر کاشتہ کماد کی کٹائی و پیلائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں جدید سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعدمیں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرناپڑے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار کماد کی کٹائی اس وقت کریں جب فصل مکمل طور پر پک کر تیار ہوجائے اور چینی کی یافت اپنے عروج پر ہو۔انہوںنے کہا کہ گناسطح زمین سے ڈیڑھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے اور اس پر موجود کھوری اور جڑیں بالکل صاف کرنی چاہئیں نیز چھلائی کے دوران آغ اتارتے وقت ساتھ ہی دوتین کچی پوریاں بھی کاٹ دینی اور بیمار و کیڑوں سےمتاثرہ گنے بھی نکال کر علیحدہ کرلینے چاہئیں تاکہ بیماری صحت مند گنوں پر اثر انداز نہ ہو اور گرے پڑے سوکھے گنے صحت مند گنوں میں شامل نہ کیے جائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیدھے کھڑے کماد میںریکوری بہتر ہوتی ہے جبکہ گری ہوئی فصل کی ریکوری بہت کم ہوجاتی ہے اور چونکہ گری ہوئی فصل زیادہ عرصہ تک کھیت میں پڑی رہے تو وقت کے ساتھ ساتھ ریکوری کم ہوتی رہتی ہے اس لیے گری فصل کی پیلائیفوری طورپر کر نی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ گنے کی بہتر پیداوار لینے کے لیے فصل کو گرنے سے بچانا اشد ضروری ہے۔

%d bloggers like this: