دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت صوبے بھر میں گیس کے شدید بحران پر صنعتکار بھی میدان میں آگئے

گھنٹوں میں گیس کا مسئلہ حل نہ ھوا تو سوئی گیس آفس جا گھیرائو کرینگے ۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں گیس کے شدید بحران پر صنعتکار بھی میدان میں آگئے کہتے ہیں 24, گھنٹوں میں گیس کا مسئلہ حل نہ ھوا تو سوئی گیس آفس جا گھیرائو کرینگے ۔

صوبائی وزیر صنعت صنعتکاروں کے گھیرائو کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مسلسل 4, روز سے سوئی گیس کے سسٹم میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند ہیں تو دوسری جانب دو ہفتوں سے صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی میں تعطل ہے جس پر صنعتکار بھی پھٹ پڑے ۔۔

۔چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن جاوید بلوانی نے دھکی دی ہے کہ اگر 24, گھنٹوں میں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سوئی گیس کے دفتر کا گھیرائو کیا جائے گا۔۔

صنعتکاروں کی حمایت صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے بھی کردیکہتے ہیں سندھ حکومت صنعتکاروں کے ساتھ ہیں۔۔

ایک سوال کے جواب میں صنعتکاروں نے سوئی گیس کے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ نجی بجلی گھروں کوتین ماہ کیلئے گیس کی سپلائی معطل رکھنے کا کوئی حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔

About The Author