اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان

اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی

اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ

اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی۔

اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے
موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں

اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔

About The Author