دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس میں گرفتار تمام وکلا کو رہائی مل گئی

مسلسل دس روز رہنے والی ہڑتال کے باعث پروفیشنل وکلا بھی سراپا احتجاج نظر آئے

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس میں گرفتار تمام وکلا کو رہائی مل گئی،،،،وکلا اور ڈاکٹرز تنازع کے باعث سائلیں خوارجبکہ مریض رل کر رہ گئے،،وکلا کیجانب سے پنجاب بھر میں عدالتوں کی تالہ بندی کی گئی،،، مسلسل دس روزرہنے والی ہٹرتال کا احوال بتا رہے ہیں۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں پی آئی سی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار وکلا سے اظہار یکجہتی کرنے کےلیے وکلا برادری نے مسلسل دس دن ہڑتال کی،،،ہڑتال کے باعث پنجاب بھر میں تقریبا پانچ لاکھ سے زائد کیسسز التوا کا شکار ہوئےجبکہ سائلین عدالتوں میں خوار اور ملاقاتی اپنے پیاروں کی راہ تکتے رہے،،،

مسلسل دس روز رہنے والی ہڑتال کے باعث پروفیشنل وکلا بھی سراپا احتجاج نظر آئے،،،کہتے ہیں کہ ہڑتال سے نہ صرف سائلین بلکہ وہ خود بھی متاثر ہوئے ہیں ،،

وکلا کیجانب سے مسلسل دس روز ہڑتال پرمتاثرین نے تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کون سدباب کرے گا۔

سائلین کا کہنا ہے کہ بات بات پر ہڑتالوں سے مُنہ موڑ کر وکلا اپنے اصل فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں اور اپنی صلاحیتوں سے نظام انصاف میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

دس روز سے جاری ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،، سائلین کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں نقصان گھاس کا ہورہاہے،

About The Author