دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رانا ثنااللہ کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ جاری

جسٹس مشتاق احمد چوہدری نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

لاہور

ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس مشتاق احمد چوہدری نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

رانا ثناءاللہ کی ضمانت 10 ،10 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی یے، تحریری فیصلہ۔ رانا ثناءاللہ کے کیس میں 5 ملزمان ٹرائل کورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں، تحریری فیصلہ۔

رانا ثنا اللہ کو ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تحریری فیصلہ۔ پراسکیوشن عدالت میں ایف آئی آر میں درج ٹائم اور فوٹیج میں موجود ٹائم سے عدالت کو مطمن نہیں کر سکی، عدالت

رانا ثناءاللہ تحریری فیصلہ

رانا ثناءاللہ پر 15 کلو ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا جبکہ جسمانی ریمانڈ نہیں لیاگیا،

استغاثہ نے ملزمان کی رہائی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی،

وکیل صفائی نے کہا کہ رانا ثناکا تعلق اپوزیشن سے ہے اور وہ حکومت کا ناقد ہے،

استغاثہ کا ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ لینا اسکی منشیات برآمدگی کے الزام کو ثابت نہیں کرتا ۔

اس مرحلہ پر ملزم ضمانت کا حق دار ہے ۔۔

ملزم کے مچلکے انسداد منشات کی ٹرائل کورٹ میں جمع کروائے جائیں ۔۔

About The Author