جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پع مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)

بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ایک سو تینتالیسواں یوم پیدائش بھر پور ملی جذبے اور شان و شوکت سے منایاگیا. مرکزی تقریب ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی صدارتی کلمات پروفیسر ڈاکٹر عمران علی خان لودھی نے ادا کیے اور کہا کہ

آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنے کا پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہم اپنی صلاحیتوں کا بھر پو راستعمال کریں تاکہ یہ وطن ترقی و خوشحالی کے اس مقام تک جا پہنچے جس کاخواب قائد ؒنے دیکھا تھا. انہوں نے کہاکہ

اس نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کرنا نوجوان نسل کو یہ یاددلانا ہے کہ وطن حاصل کرنے کیلئے ہمارے اسلاف نے کتنی بڑی قربانی دی اور اس کے صلے میں حاصل ہونے والا یہ خطہ پاک دنیا میں امن و سلامتی کا ایک مضبوط حوالہ ہے. قبل ازیں میزبان ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی نے کہاکہ ہم وطن کی اساس پر ایسا مضبوط مینار امن وسلامتی تعمیر کرنا چاہتے ہیں

جس سے ہماری آئندہ نسلیں محفوظ و مطمئن رہیں.موجودہ حکومت نے نوجوانوں تک اس پیغام کو پھیلانے کیلئے بھر پور او رمربوط کوششوں کا عملی سلسلہ شروع کر دیاہے او رہم انشاء اللہ بہت جلد ترقی کی راہو ں پہ چلتے ہوئے خوشحال اورمضبوط پاکستان کی منزل تک پہنچ جائیں گے.

انہوں نے تقریب کے نوجوان شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں ملک و ملت کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں اور دنیا کو یہ ثابت کر کے دکھائیں کہ ہم کسی سے کم نہیں.

تقریب کی نظامت کے فرائض محبوب حسین جھنگوی نے انجام دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی.

تقریب میں پروفیسر شعیب رضا، سمیرا بانو، فضل کریم،سرکاری افسران،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباؤطالبات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں تمام ڈسپوزل ورکس کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی جس کیلئے فیصل آباد اور دیگر شہروں سے جدید مشینری منگوا رہے ہیں

شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کئی سالوں سے ڈسپوزل ورکس کی صفائی نہیں کی گئی۔ ڈسپوزل ورکس میں فضلہ اور دیگر سیوریج ویسٹ کی کئی تہہ بن گئی ہیں۔پانی کھینچتے وقت مشینری میں ڈسپوزل ویسٹ چلا جاتا ہے

جس سے مشینری ناکارہ ہو جاتی ہیں۔کمشنر نسیم نے صادق نے کہا کہ سیوریج لائن اور ڈرین میں مویشیوں کاگوبر ڈالنے سے سیوریج مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ڈرین اور سیوریج لائن مین گوبر کسی بھی شکل میں ڈالنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے

جس کے تحت گوبر ڈالنے والے مویشی مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری رقبہ،شاہراہوں، گلیوں،چوکوں اور کھلے عام بندھے مویشی ضبط کرلئے جائیں گے اور 48 گھنٹوں بعد ملیں گے۔

مالکان کو چارہ اور دیگر مد میں بھاری جرمانہ بھی دینا ہوگا۔کمشنر نسیم صادق نے عوام سے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں تعاون کیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے جس کیلئے کام کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کچہری روڈ کا تعمیراتی کام چیک کیاانہوں نے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ہدایت پر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

تاہم کوالٹی پر ہرگز سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ہدایات بھی جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سینٹ انتھونی چرچ ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا اور مسیحی برادری کی کرسمس کی تقریب میں شرکت کی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سینٹ انتھونی چرچ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کی۔ سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے چرچ میں فری میڈیکل کیمپ کے علاؤہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے.

سلیم الیاس اور دیگر نے چرچ آمد پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو خوش آمدید کہاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مسیحی برازی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحیوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور انھیں تحفظ فراہم کرتے رہیں گے،

تقریب میں کرسمس کے موقع پر تحائف تقسیم کئے گئے۔ کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان نے کہا ہے کہ سیف ہائی ویز سلو گن پر عمل پیرا پٹرولنگ پولیس شاہراوں پر عوام الناس کو ہیلپ مہیا کرنے میں 24 گھنٹے اپنا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ

شاہراہیں محفوظ ہیں کوئی بھی شخص اپنا محفوظ سفر کہیں بھی کر سکتا ہے اور پٹرولنگ فورس کے جوان
دیانتداری اور احسن طریقے سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں اور فرض کی ادائیگی میں پٹرولنگ پولیس کے 20 جوان جام شہادت نوش
کر چکے ہیں

انہوں نے یہ بات پولیس لائن شہدا ہال ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. تقریب میں ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی، ایس پی ملتان زبیدہ پروین، ڈی ایس پی ملتان نمرین، ڈی ایس پی خالد روف،انسپکٹر حافظ غلام فریدکے علاوہ ریجن بھر کے پٹرولنگ پولیس کے جوانو ں نے شرکت کی.

قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی کو ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی. ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کو عوام اپنا دوست اور مدد گار سمجھے توجہ، تحفظ اور پیار پنجاب ہائی وے پیٹرول کے شعار کے مطابق جوان اپنے مشن کو جاری رکھیں.

انہوں نے کہا ہے کہ مرحلہ وارپٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی انہو ں نے کہا کہ پولیس جاب ایک مشن ہے ورنہ چند ہزار کی خاطر کون اپنی جان ہتھیلی پر رکھتا ہے.

یہ خدمت خلق ہے اور دعائیں لینے کا ذریعہ ہے انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ فورس کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ پوسٹ غازی گھاٹ کا دوورہ بھی کیا

اور وہاں پودا بھی لگایا تکمیل ریکارڈ اچھی صفائی،انتظامات پر ملازمین کو CC I سرٹیفیکٹ بھی دیئے. اس موقع پر ایس پی پیٹرولنگ ملک طاہر مصطفی نے ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان کو شیلڈ پیش کی اور مقامی اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں ناڑی انڈس ہائی وے تا بیٹ میر کھر انیس کلومیٹر کارپٹڈ روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے

جس پر ساڑھے چودہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے اے سی تونسہ نوید حسین نے روڈ کی تعمیر سے قبل دعا کرائی اور کارپٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرایا

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے کہا کہ تونسہ شہر کے تمام روڈز کو کارپیٹڈ کیا جا رہا ہے اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اب ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ساؤنڈ ایکٹ کا نفاذ گلوکاروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے،سرائیکی وسیب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے جدید ہالز بنائے جائیں ان خیالات کا اظہار دلکش آواز کی مالک گلوکارہ گلناز بانو جٹی نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ گلناز بانو جٹی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے مجھے آواز جیسی بہت بڑی دولت سے نوازا ہے میں نے کبھی بھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے کبھی بھی سیکنڈل کا سہارا نہیں لیا۔

گلناز بانو جٹی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں قائم پنجابی لینگویج آرٹ اینڈ کلچرانسٹیٹیوٹ کی طرح سرائیکی وسیب کے لیے بھی ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازیخان میں سرائیکی لینگوئیج آرٹ اینڈ کلچر انسٹیٹیوٹ قائم کرکے لاہور کے برابر سہولیات اور فنڈز فراہم کیے جائیں۔

سرائیکی وسیب میں تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے جدید ہالز بنائے جائیں تاکہ وسیب میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔

سرائیکی وسیب میں ہونے فنگشن ہی فنکاروں کی روزی روٹی کا وسیلہ ہیں ان پرامن فنگشنز پر ساؤنڈ ایکٹ کے نفاذ سے حکمران ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سول لائن نے چوری اور ڈکیتی کرنے والے متعدد مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے 4 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایچ او افتخار احمد ملکانی نے بتایا ہے کہ

ملزمان کو موبائل ٹریک کر کے گرفتار کیا گیااور ملزمان چوٹی سے شہر میں آکر چوری ڈکیتی کر کے فرار ہو جاتے تھے،

About The Author