کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
ملک بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منا یا،اس موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،ضلع بھر میں 20 چرچز پر کرسمس کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا
جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے 3 چرچز کو انتہائی حساس جبکہ 17 چرچز کو بی کیٹگری میں رکھا گیاتھا جبکہ 500 سے زائد پولیس کے ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کیئے گئے تھے جن میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ پولیس، لیڈیز پولیس اور مقامی رضاکاران بھی ان کے ساتھ شریک تھے،
ڈی پی او مظفرگڑھ خود ان تمام انتظامات کی نگرانی کر تے رہے،ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین خود موقع پر جا کر انتظامات چیک اور مسیح برادری کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں اضافے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ان کو پورا پورا تحفظ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،
ان کاکہنا تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ساتھ ملکر چرچز پر جا کر مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں اور سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو خود موقع پر جا کر چیک کیا ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے چو ک سرور شہید کے علاقے میں مسیح برادری کے ساتھ ملکر کرسمس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا،
تقریب کے دوران ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور ایس ایچ او چوک سرور شہید چوہدری جاوید اختر بھی موجود تھے، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ضلع بھر میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے شہریوں کی سہولیات کیلئے زیادہ زیادہ وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔
کوٹ ادو
سابق رکن صوبائی اسمبلی محمدذیشان گورمانی نے یوم قائد کے موقع پرمقامی نجی سکول میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی مثالی قیاد ت میں ہمیں کرہ ارض پر پاکستان کی صورت میں نمایاں شناخت ملی،قائد اعظم نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے کام کیا
جس کیلئے اپنی صحت کی بھی پروا نہ کی، ان کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز جن مشکلات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد، تنظیم اور جہد مسلسل کو مکمل طورپر رائج کریں تاکہ پاکستان کو قائد کے خوابوں کی حقیقی تعبیر سے روشناس کروایا جاسکے،
قائد اعظم نے طلبا ء کو ملک کا سرمایہ قرار دیا تھا وہ ہمیشہ فروغ علم کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے، طلباء کے لئے جو زریں اصول انہو ں نے بیان کئے تھے ان میں جہد مسلسل انتہائی اہم ہے، ہمیں کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے خلوص نیت سے کوشیش کرتے رہنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت بن چکا ہے
اسی لئے دشمنوں کی نظریں ہمارے ملک پر ہر سمت سے پڑ رہی ہیں، ہمیں اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قائد اعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی کی راہیں متعین کرتے ہوئے عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا،
ادارہ کے پرنسپل ریاض خان گرمانی نے قائد اعظم کے مثالی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا بابائے قوم پاکستان کو مکمل اسلامی نظریاتی مملکت بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے، سفارش اور بدعنوانی سے انہیں ہمیشہ نفرت رہی،تقریب میں طلباء نے ملی نغمے پڑھے،
اس موقع پر پرنسپل پبجاب کالج کوٹ ادو ذیشان قادر،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو سجاد خان گرمانی، مختیار رحمانی، عتیق خان گرمانی،سعیدخان گرمانی،
امجد خان گرمانی، حاجی رضا گرمانی، اسد اشرف بھٹی،عبدالمطلب علی بھٹی،عمران عباس بھٹی،اسمعیل گرمانی کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
کوٹ ادو
ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی سردی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، سردی کی آمد میں اضافہ ہوتے ہی انڈے، مچھلی، خشک میوہ جات،کوئلہ کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے، لنڈبازاروں میں عورتوں،مردوں کارش، دوکاندار منہ مانگے ریٹ مانگنے لگے، سردی کی وجہ سے بچے بوڑھے شدید متاثر،
ہسپتالوں میں مریضوں کارش، سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال، تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح گزشتہ کئی روز سے کوٹ ادو اور علاقائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، علاقائی علاقوں میں صبح سویرے دھند بھی ہوتی ہے جس سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں،
سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے انڈے،مچھلی، خشک میوہ جات،کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس وقت شہر میں دیسی انڈہ 240روپے درجن جبکہ فارمی انڈہ160 روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کوئلہ 80روپے کلو،مچھلی 4سوروپے سے لیکر12سوروپے فی کلوروپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں،
انڈہ،خشک میوہ جات اور مچھلی کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی کی خرید مشکل ہو گئی ہیں،غریب آدمی صرف دیکھنے تک محدود رہ گیا ہے، اس طرح لنڈا بازاروں میں عورتوں اور مردوں کا رش بڑھ گیا ہے جس پر لنڈا بازار کے دوکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا لیئے،
سردی کی شدت کی وجہ سے شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے، تا کہ سردی سے بچایا جا سکے دوسری طرف ہسپتالوں میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں کا رش بڑھ گیا ہے
جس میں زیادہ تر مریض نزلہ کھانسی بخار کے آتے ہیں جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون