مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے ،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان/پولیس سرچ آپریشن

ڈی ایس پی روجھان ثناءاللہ خان تعینات ہوتے ہی ٹاور چوک ریڈار اور گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران 50کے قریب افراد کو بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا اور30گھروں کی تلاشی لی گئی

سرچ آپرشن کے دوران سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ اور پولیس کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا

وقفے وقفے سے مختلف جگوں کی سرچ آپرشن کرتے رہے گے ،ڈی ایس پی روجھان

علاقے میں امن کو قائم رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ ڈی ایس پی ثناءاللہ خان


روجھان

میونسپل کمیٹی روجھان واٹر سپلائی مین پائپ لائن پی وی سی 3انچ بستی برڑہ ، بستی توکل خان بالاچانی کی جانب جانے والی مین پائپ لائن ٹوٹ جانے کی وجہ سے متعلقہ بستیوں میں پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ بستی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

کیوں مین لائن راستے میں بستی سفلانی نزد شوکت حسین کلرک زیر تعمیر مکان کے آس پاس ٹوٹ چکی ہے جس سے پانی کا ضیاع ہورہا ھے

متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور سی او روجھان سید مسعود الروف رضوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

%d bloggers like this: