دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں سال کا آخری سورج گرہن کل دیکھا جاسکے گا

پاکستان سمیت پوری دنیا کے کئی ممالک میں اس سال کا اخری سورج گرہن 26 دسمبر کو دیکھا جاسکے گا

پاکستان سمیت پوری دنیا کے کئی ممالک میں اس سال کا اخری سورج گرہن 26 دسمبر کو دیکھا جاسکے گا، کئی ممالک میں یہ آتشیں حلقے کی صورت میں دکھائی دے گا،

اس سورج گرہن کو ’اینولر ایکلپس‘ کہا جاتا ہے، اگرچہ یہ مکمل سورج گرہن نہیں ہوگا لیکن چاند اور سورج مکمل طور ایک ہی لائن میں ہوں گے ، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے ذیادہ نمایاں ہوگا

پاکستان سمیت آسٹریلیا، افریقہ اور ایشیا کے کئی ممالک میں اس سال کا آخری سورج گرہن کل دیکھا جائے گا۔پاکستان کے بیشتر شہروں میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

اس بار کا سورج گرہن عین ناسا کی اس تصویر کی طرح دکھائی دے گا جسے جنوری 2011 میں جاری کیا گیا تھا۔چاند کی زمین سے زیادہ دوری کے سبب آتشیں ہالا نہیں بنے گا بلکہ سورج کا ایک حصہ دکھائی دیتا رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے ذیادہ نمایاں ہوگا۔سورج گرہن صبح سات بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا اور 8 بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔

پھر 10 بج کر 10 منٹ پر سورج گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق سورج گرہن کا براہ راست نظارہ آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سورج گرہن کو خصوصی چشمے لگا کر دیکھا جا سکتا ہے۔

About The Author