دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی نے نئی ٹیمز اور پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے

ٹیمز رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیمز اور پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔۔ٹیمز رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم نویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔باولنگ اور آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔۔

آئی سی سی کی نئی ٹیمز رینکنگ میں قومی ٹیم آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں قومی بلے باز بابر اعظم نویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔

بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹوینٹی میں بھی موجود نہیں ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے،،،،آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ دوسرے اور کیوی کپتان کین ولمسن رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔۔

باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی قومی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ محمد عباس باولنگ رینکنگ میں تین درجہ ترقی کے بعد پندرہویں نمبر پر کھڑے ہیں،

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی،جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کی تیسری پوزیشن ہے۔

آل راونڈرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ یاسر شاہ آل راونڈرز رینکنگ میں سترویں سے اٹھارویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

About The Author