چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی ایک اور بیٹھک بلا نتیجہ ختم ہو گئی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا ۔۔
اپوزیشن جماعتوں نے احسن اقبال کی گرفتاری اور بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنے پر اجلاس سے ٹوکن واک آؤٹ بھی کیا ۔۔
واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان دوبارہ اجلاس میں شریک ہو گئے تاہم ڈیڈ لاک ختم نا ہو سکا ۔۔ مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت سے بات چیت کی ہے ۔
ان کے بھی مسائل ہیں اور ہمارے بھی ۔ کچھ نہ کچھ برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 30 دسمبر کو 3 بجے ہو گا ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ