دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان: ریسٹورنٹ مالکان نے مٹن کڑاہی بیچنے سے انکار کیوں کیا؟

ایسوسی ایشن کے مشترکہ اعلامیہ میں ریسٹورنٹ مالکان کا مزید کہنا تھا کہ ہم با عزت طریقہ سے کاروبار کرتے ہیں اور ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں

مٹن کڑائی بیچنے والوں کا بڑا اعلان آپ مٹن کڑائی کھانے کیلئے پشاور لاہور یا کراچی جائیں ڈیرہ اسماعیل خان کے ریسٹورنٹ مالکان نے مٹن کڑائی نہ بیچنے کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے ریسٹورنٹس کا احتجاجی طور پر مٹن کڑاہی نہ بیچنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کی جانب سے آج مٹن کڑاہی کی قیمت 1100 روپے فی کلو مختص کر دی ، جس کے بعد ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان نے آئندہ مٹن کڑاہی بیچنے سے انکار کر دیا ۔ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو اپنے مقرر کردہ سرکاری نرخ پر نہ سبزی نہ گوشت نہ گیس اور نہ ہی کوئی اشیاء ضروری مہیا کر سکتی ہے تو ہماری کڑاہی کی قیمت کیسے مختص کر سکتی ہے، اگر ہمیں گوشت سبزی مناسب قیمتوں پر ملیں ہم ضرور قیمتیں کم کرنے کو تیار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کسی کونے میں مٹن کڑاہی 1500 روپے فی کلو سے کم نہیں فروخت ہو رہی، جبکہ ڈیرہ اسامعیل خان میں 1350 سے 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھوٹا گوشت کا سرکاری نرخ 775 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح سبزی ٹماٹر ،پیاز بھی سرکاری نرخ سے زیادہ پر فروخت ہو رہے ہیں، گیس سلنڈر 1600 سے 1700 روپے فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایل پی جی کا سرکاری نرخ 1500 روپے ڈومیسٹک سلنڈر ہے، اس سب کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں سارا سارا دن بجلی نہیں ہوتی جنریٹر کا پٹرول ہزاروں روپے اس کے بعد بجلی کے بل لاکھوں میں ادا کرتے ہیں ۔ایسوسی ایشن کے مشترکہ اعلامیہ میں ریسٹورنٹ مالکان کا مزید کہنا تھا کہ ہم با عزت طریقہ سے کاروبار کرتے ہیں اور ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں ہمارے مسائل کو سنا جائے اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے اگر اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی نہ کی اور ہماری گزارشات نہ سنی گئیں تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

About The Author