خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ اسلام آباد اور پشاور رجسٹریز میں الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں
صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے
جب کہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اسلام آباد میں رجسٹری میں حکمنامہ چیلنج کیا گیا ہے۔
دونوں درخواستوں میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے
درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون ہے،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،