دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

مصطفی کمال کے سہولت کار افسران کے نام بھی ریفرنس میں شامل کر رہے ہیں۔

لاہور:

پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) نے مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ زیشان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے بھائی کی مالی بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مصطفی کمال کے سہولت کار افسران کے نام بھی ریفرنس میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 3 سال میں 100 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں کی ہیں۔

About The Author