دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیر پور،پولیس ٹریننگ سینٹر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

مسلح افراد نے محکمانہ امتحان دے کر واپس آنے والے 3 اہلکاروں پر شدید فائرنگ کردی

خیرپور

پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو اہلکاروں نے نالے میں کود کر اپنی جانیں بچائیں.

مسلح افراد نے محکمانہ امتحان دے کر واپس آنے والے 3 اہلکاروں پر شدید فائرنگ کردی. دو اہلکاروں نے نالے میں کود کر جان بچائی.

شہید اہلکار کی شناخت پولیس کانسٹیبل عطا محمد بھٹو کے نام سے ہوئی ہے. واقعے کے بعد تھانہ بی سیکشن کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال خيرپور پہنچایا

جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے. ذرائع کے مطابق واقعہ بھٹا ناریجا برادریوں کے درمیان پرانے قبائلی تکرار کے باعث پیش آیا ہے۔

About The Author