دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا ہے اور کیوں کیا جاتاہے؟

فوٹو گرامیٹری سافٹ وئیر مختلف اینگلز اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے تصاویر اور فوٹیجز کو ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے

فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا ہے اور کیوں کیا جاتاہے؟

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ زبان زد عام ہے،،، یہ ٹیسٹ کیا ہے؟ اور کس طرح کیا جاتا ہے؟ یہ دلچسپ کہانی ہے ۔
قتل ہو،، ڈکیتی،، چوری یا پھر ہنگامہ آرائی جیسے واقعات،، ملزموں تک پہنچنے اور ان کی شناخت یقینی بنانے کیلئے جدید طریقے سامنے آ چکے ہیں،، جن میں سے ایک فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ بھی ہے

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے،،، جہاں ملزمان کو لے جا کر سب سے پہلے ان کی تصاویر لی جاتی ہیں،، ان پکچرز کو جدید ترین فوٹو گرامیٹری سافٹ وئیر میں شامل کیا جاتا ہے،،، اور آخر میں تصاویر کو سی سی ٹی وی اور موبائل کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی فوٹیجز سے ملایا جاتا ہے،، جس سے ان کی شناخت کا عمل آسان بنتا ہے

فوٹو گرامیٹری سافٹ وئیر مختلف اینگلز اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے تصاویر اور فوٹیجز کو ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے،، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے ذریعے سانحہ ساہیوال،، قصور زیادتی کیس سمیت دیگر واقعات میں ملوث ملزموں کی شناخت کی جا چکی ہے

پی ایف ایس اے میں فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے علاوہ ملزم کے سچ اور جھوٹ کا تعین کرنیوالے پولی گرافک ٹیسٹ کا نطام بھی موجود ہے،،، اس کے علاوہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی یہاں کئے جاتے ہیں،

About The Author