دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

افراط زر میں اضافہ رک گیا ہے جب کہ مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بیش تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، افراط زر میں اضافہ رک گیا ہے جب کہ مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔

ان سب مثبت پہلوؤں کے ساتھ ہی آئی ایم ایف مشن چیف نے پاکستان پر اسٹرکچرل اصلاحات میں بہتری لانے پر زور بھی دیا ہے۔

About The Author