دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بڑھتی ہوئی آبادی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، وزیر قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فیڈرل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس بڑا تاریخی اقدام اور پیش رفت ھےصحت

فیڈرل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس صدر مملکت کی زیرصدارت ھوا. بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فیڈرل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس بڑا تاریخی اقدام اور پیش رفت ھے .

بڑھتی ہوئی آبادی اب قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانا اب ناگزیر ہو چکا ہے .اجلاس کا ایجنڈا سی سی آئی کے فیصلے کی ہدایت پر تیار کیے گیے قومی بیانیہ اور لائحہ عمل کی منظوری دینا تھا

پاپولیشن فنڈ کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل تھا .اجلاس میں پاپولیشن فنڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ھے .

فنڈ میں صوبوں کیلئے مانع حمل اشیاء کی خریداری کیلئے پچاس فیصد اضافی فنڈز مختص کیا ھے .پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا گنجان اباد ملک ھے جس کی آبادی 207.8 ملین ھے

1998 سےلیکر 2017 کے درمیان اس کی آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.4 فی صد رھی ھے:

آبادی کی  شرح اسی طرح بڑھتی رھی تو پاکستان کی آبادی آیندہ 30 سالوں میں دگنی ھو جاے گی ۔ پہلے اجلاس میں  وزارت صحت کو  قابل عمل سفارشات کیلئے لایحہ عمل تیار کرنے کی ھدایت کی تھی ۔

وزارت صحت نے اس ھدایت کی روشنی میں ٹایم لائن بجٹ اور  دیگر شراکت داروں کی مشاورت سے لایحہ عمل بنایا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزیر اعلی اور فیڈرل ٹاسک فورس کے ریگولر اراکین نے شرکت کی ۔

فیڈرل ٹاسک فورس کا اگلہ اہم اجلاس ایک ماہ بعد جنوری کے آخر میں ھو گا

About The Author