راولپنڈی :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو آج پتے کے آپریشن کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیاجائے گا۔
جیل ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ڈاکٹرز نے ہرنیا اور پتے کے آپریشن تجویز کیے تھے۔
سابق وزیر اعظم کا ہرنیا کا آپریشن 5 ہفتے قبل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے پانچ ہفتے بعد شاہد خاقان عباسی کو پتے کے آپریشن کے لیے لانے کا کہا تھا
شاہد خاقان عباسی کی طبیعت خراب نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم کو ڈاکٹرز کی ہدایات پر آج شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ 26دسمبر کو شاہد خاقان عباسی کا پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب