دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تعطیلات گزارنے کیلئے پاکستان دنیا بھر میں بہترین ملک ،ورلڈ انڈیکس

ورلڈ انڈیکس نے 2020 میں تعطیلات گزارنے کیلئے بیس بہترین ممالک کی لسٹ جاری کی ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ اس لسٹ کے مطابق پاکستان ‏کو دنیا بھر میں تعطیلات گزارنے کیلئے ‏سب سے بہترین ملک گردانا گیا ہے۔۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کا ‏سرفہرست ہونا، عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی مثبت ‏پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ‏ہے۔۔۔ ‏

اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ورلڈ انڈیکس نے 2020 میں ‏تعطیلات گزارنے ‏کیلئے بیس بہترین ممالک کی لسٹ جاری کی ہے۔۔۔

اس لسٹ میں پاکستان کا ‏سرفہرست ہونا، عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی مثبت ‏پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ‏ہے۔۔۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آج ایک طرف ہندوستان کی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کے ‏سبب ٹریول ایڈوایزریز جاری ہو رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کو وزٹ کیلئے بہترین ‏جگہ ‏قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔

آج ہماری سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم ‏مبارکباد کی ‏مستحق ہیں جنہوں نے پاک سر زمین کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے ‏کیلئے ‏اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ‏

About The Author