دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عدالتی معاملات عدالت میں حل ہونے چاہیں، ترجمان سندھ مرتضی وہاب

سلیکٹڈ حکومت کے عوام دشمن اقدامات منظر عام پر لائے۔اب تو نیب فعال ہوگیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نیب کے بلاووں اور حکومت کے منفی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ عدالتی معاملات عدالت میں حل ہونے چاہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر فرد اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے ۔لیکن عدالتی معاملات کو عدالت میں ہی حل ہونا چاہیے۔
مرتضی وہاب سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں قائدِ اعظم کی سالگرہ کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے بعد ۔ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلاو ل بھٹو سلیکٹڈ حکومت کے عوام دشمن اقدامات منظر عام پر لائے۔ تو نیب فعال ہوگیا۔لیکن وہ ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

بانی پاکستان کی سالگرہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اور ترجمان سندھ حکومت نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

About The Author