دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس گلزار بطور چیف جسٹس پہلے کیس میں پنجاب کے پٹواری کی اپیل مسترد

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محمد نواز کا معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے برخلاف کام کیا

جسٹس گلزار نے بطور چیف جسٹس پہلے کیس میں پنجاب کے پٹواری کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس پہلے کیس میں پنجاب کے پٹواری کی اپیل مسترد کر دی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محمد نواز کا معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے
برخلاف کام کیا، پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پٹواری کے وکیل نے
جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ

وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ آپ پہلا کیس ان کا سن رہے ہیں
وکیل نے دلائل دیئے کہ گرداور اور تحصیلدار بھی ملوث تھے، سارا بوجھ پٹواری پر ڈال دیا گیا

About The Author